نا رسائی کی تکالیف اُٹھاؤ کب تک

تم جو بالفرض نبھاؤ تو نبھاؤ کب تک خشک ہوتی ہوئی جھیلوں پہ کہاں تک تکیہ سوکھتے نخل کے دامن میں پڑاؤ کب تک رجز پڑھنے ہیں ابھی اور ، مسیحا ، میں نے کچھ بتاؤ کہ بھرے گا مرا گھاؤ کب تک ہار جاتا ہوں چلو پھر سے مگر تم ہی کہو آزماؤ گے […]

ترا کرم بھی حقیقت ہے جانِ حرف ، مگر

سخن عطاء ہے ، کوئی اکتساب تھوڑی ہے ہزار پشت سے اجداد نے وراثت میں نظر میں برق ، تو ہونٹوں پہ پیاس چھوڑی ہے ترے حضور کھڑے ہیں ، تو اتفاق نہیں کہ ساربانِ ازل نے مہار موڑی ہے عجیب سنگ نما ، خار خار منظر تھے جنہوں نے چشمِ تحیر بدوش پھوڑی ہے […]

کس کی بساط میں ہے رفُو چاکِ شوق کا

بالفرض کام چارہ گروں تک بھی آ گیا وہ جس کے ڈر سے میں نے مسافت تیاگ دی آخر وہ باد گرد گھروں تک بھی آ گیا مستول رہ گئے ہیں سفینے کے نام پر پانی بلند ہو کے سروں تک بھی آ گیا نوبت وہ آ گئی ہے کہ پرواز کر سکے ؟ یعنی […]

عبدالکریم گدائی کا یوم وفات

آج سندھ کے معروف اور عوامی انقلابی شاعر عبدالکریم گدائی کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: یکم جنوری 1901ء – وفات: 28 جنوری 1978ء) —— عبدالکریم گدائی ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ کریم آباد میں بجار خان لاشاری کے گھر میں یکم جنوری 1901ء میں جنم لیا۔ ان کے والد علاقے کے […]

مظفر وارثی کا یوم وفات

آج ممتاز نعت گو شاعر مظفر وارثی کا یوم وفات ہے۔ (ولادت: 23 دسمبر 1933ء – وفات 28 جنوری 2011ء) —— مظفر وارثی موجودہ صدی کی چند گنی چنی آوازوں میں سے ایک اور عہد حاضر میں پاکستان کے نمایاں ترین شاعر اور نعت خواں ہیں۔ اردو کے عہد ساز شاعروں کی اگرغیر جانبداری سے […]

فخر الدین بلے کا یوم وفات

آج نامور شاعر سید فخر الدین  بلے (علیگ) کا یوم وفات ہے (پیدائش: 6 اپریل 1930ء – وفات: 28 جنوری 2004ء) —— سید فخر الدین بلے 6 اپریل 1930ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ نوٹ : تاریخِ پیدائش جو کہ سرکاری دستاویزات پہ ہے وہ 15 دسمبر ہے جب کہ اصل تاریخِ پیدائش 6 اپریل […]

عبدالعزیز خالد کا یوم وفات

آج معروف نعت گو شاعر‘ بیوروکریٹ‘ ماہر لسانیات اور دانشور عبدالعزیز خالد کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 14 جنوری، 1927ء – وفات: 28 جنوری، 2010ء) —— عبدالعزیز خالد 14 جنوری 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں تحصیل نکو در ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے […]

سخت بے چینی کا عالم بھی مکمل چین بھی

مرحلے ہیں چند ہجر و وصل کے ما بین بھی نام لے لے کر بُلاتے جسم کی گہرائیاں دائرہ در دائرہ ، مخروط بھی ، قوسین بھی ”قاف“ قامت کی قیامت ، ”شین“ شوخی شعر کی عشق کی تکمیل کو عریاں بدن کا ”عین“ بھی مرتعش لب تو چلو ہونٹوں سے ڈھانپے جا چکے داستاں […]

صد چاک ہی دامان و گریبان بھلے ہیں

پر جب بھی چلے چال قیامت کی چلے ہیں ہم خاک میں پیوست ہوئے تھے کہ اُگے تھے اک عمر ہوئی ہے کہ نہ پھولے نہ پھلے ہیں آفاقِ توقع پہ اُبھرتے تو رہے ہم ہر شام بھلے دشتِ ندامت میں ڈھلے ہیں ممکن نہ ہوا شب کی سیاہی کا ازالہ ہم یوں تو کئی […]

ماجد خلیل کا یومِ وفات

آج معروف نعت گو شاعر ماجد خلیل کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 1940ء – وفات: 27 جنوری 2016ء) —— ماجد خلیل 1940ء میں سیتاپور لکھنؤ (بھارت) میں پیدا ہوئے ۔انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے قومی سیرت ایوارڈ بھی دیا گیا تھا 26 جنوری 2016ء کو وفات پا گئے ان کی عمر 76 سال […]