گر تمہیں شک ہے تو پڑھ لو مرے اشعار، میاں

!گر تمہیں شک ہے تو پڑھ لو مرے اشعار، میاں !آگ سے عطر بناتا ہوں میں ، عطّار میاں تمہیں لاکھوں کی طلب اور مرے بٹوے میں !گر بہت بھی ہوئے ، ہوں گے یہی دو چار، میاں باغ سے تم نے چُرائے ہی نہیں آم کبھی !کسیے سمجھو گے تُم اُس جسم کے اَسرار […]

!بس ایک جلوے کا ہوں سوالی، جناب عالی

!پڑا ہے دامانِ چشم خالی، جناب عالی ہماری آنکھوں کی حیرتیں ماند پڑ رہی ہیں !دکھائیے کوئی چھب نرالی، جناب عالی وہ آخری فیصلہ سنا کر ہوئے روانہ !میں لاکھ چیخا جناب عالی! جناب عالی پہاڑ چپ ہیں تو ان کو بے بس نا جانیئے گا !پلٹ بھی سکتی ہے کوئی گالی، جناب عالی مجھے […]

خود اپنے ہاتھ سے اپنا فسانہ لکھا ہے

سو کیسے تَیروں جہاں ڈوب جانا لکھا ہے حروف بھی ہیں لکیروں میں اور نقطے بھی مری ہتھیلی پہ لفظِ خزانہ لکھا ہے !مجھے یہ فخر ہے ، اے ساکنانِ عشقستان کہ میں نے آپ کا قومی ترانہ لکھا ہے !تری کہانی بدل دوں گا کاتبِ تقدیر میں رو پڑوں گا جہاں مسکرانا لکھا ہے […]

جانے کیوں؟

اب تو تم یاد بھی نہیں آتیں اب کوئی بات بھی نہیں ہوتی اب تو دل ٹوٹنے کا ڈر بھی نہیں اب تو خدشہ نہیں جدائی کا اب تو کھونے کو کچھ نہیں باقی چاند ہمدردیاں نہیں کرتا اب ستاروں سے بات چیت نہیں اب کہاں انتظار راتوں کا اب تو دن بھی اداس رہتے […]

تُجھ سے دور آتے ہوئے جانا کہ یہ سب کیا ہے

دُکھ کسے کہتے ہیں اور درد کا مطلب کیا ہے اُن کے دیکھے سے مجھے دولتِ ایمان ملی میرے کافر! تیری آنکھوں کے سوا رَب کیا ہے اُسے دیکھا نہ سُنا تم نے ، تمہیں کیا معلوم خُوشبوئے چشم ہے کیا ، روشنیِٔ لب کیا ہے رات دن مذہب و مسلک پہ جھگڑنے والو مجھے […]

میرا سکوت سُن ، مِری گویائی پر نہ جا

آنکھوں کے حرف پڑھ ، غزل آرائی پر نہ جا اندر سے ٹوٹا پھوٹا ہوا ہوں میں رُوح تک تُو میرے خدّوخال کی رعنائی پر نہ جا دو چار دن کے بعد بُھلا ڈالتے ہیں لوگ دو چار دن کی جُھوٹی پذیرائی پر نہ جا یہ عارضی شکست ہے بُنیاد فتح کی میدانِ جنگ سے […]

درد کی اپنی ریت وچھوڑا

آج گیا پھر جیت وچھوڑا ساز پِیا کے سنگ گئے سب رہ گیا لب پر گیت وچھوڑا دے گئی مجھ کو ایک محبت ایک مرا من میت وچھوڑا قائم رہتی ہے سرشاری غم کا ہے سنگیت وچھوڑا بکھرا میں غم کے صحرا میں کھا گیا میری پریت وچھوڑا زینؔ ہوا میں مہکی خوشبو اب جائے […]

نیاز فتح پوری کا یوم پیدائش

آج ادبی جریدے نگار کے مدیر، شاعر، نقاد، مترجم اور افسانہ نگار نیاز فتح پوری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 28 دسمبر، 1884ء- وفات: 24 مئی، 1966ء) —— ’’اُن (نیاز فتح پوری) کی ذات کے احاطہ میں اتنے خلّاقی کے شہر آباد ہیں، اتنے شعور کے لشکر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں اور رامش و رنگ […]

سحر انصاری کا یومِ پیدائش

آج اردو زبان کے ممتاز نقاد، جدید اردو غزل کے اہم شاعر اور ادیب پروفیسر سحر انصاری کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 27 دسمبر 1939ء ) —— پروفیسر سحر انصاری اردو زبان کے ممتاز نقاد، جدید اردو غزل کے اہم شاعر اور ادیب 1939ء میں اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔ 1973ء میں بلوچستان […]