اساسِ دہر ہے روح و رواں ہے

مری سرکار سا کوئی کہاں ہے وہی عالم کا والی اور مولا اسی کا اسم ہی وردِ لساں ہے وہ اُمّی ہو کے مصدر علم کا ہے وہ عالم ہے امامِ عالماں ہے وہی ہر درد کا ہر روگ کا رد وہی رحم و کرم کا آسماں ہے وہی روئے حرم کی ہر دمک ہے […]

وہ اللہ کے حکم کی حد ہے

اسمِ محمدؐ اسمِ صمد ہے وہ ہادی وہ حامیء عامی وہ دل کے ہر روگ کا رد ہے ہے احمدؐ سردارِ رسولاں وہ مرسل دلدار احد ہے اس کے کرم کا آسرا دل کو ہر دم حاصل اس کی مدد ہے ہر اک مدح روا ہے اس کو احمدؐ کا مدّاح احد ہے ورد کرو […]

کرم کا آسماں اَلْحَمْدُللہ

وہی دارلاماں اَلْحَمْدُللہ وہی طس ہے طہٰ وہی ہے وہی روح و رواں اَلْحَمْدُللہ وہی مالک وہی عالم کا سلطاں ہمارا حکمراں اَلْحَمْدُللہ کلام اللہ ہمارے واسطے لائے امامِ مرسلاں اَلْحَمْدُللہ سراسر وہ کرم ہے کملی والا کہے ہر دم لساں اَلْحَمْدُللہ وہی رحم و کرم کا اک ہے محور کرم ہے لا گماں اَلْحَمْدُللہ […]