نبی ﷺ پہ کتنا کرم رَبِّ ذوالجلال کا ہے

کہ جو بھی وصف ہے اُن ﷺ کا بڑے کمال کا ہے کھلے ہیں پھول جہاں بھی حسین سیرت کے تمام عکس اُسی حسنِ لازوال کا ہے جو زخم دل کو ملے ہیں فراقِ طیبہ میں ضرور وقت کوئی اُن کے اِندمال کا ہے حضور ﷺ! اِذنِ حضوری اِسے بھی مل جائے شکستہ پا کو […]

وہ رَبّ ہے

وہ، علم جس کا محیطِ کل ہے اسی کی قدرت،کہ بس ارادہ کرے تو ہر شے وجود پا لے اُسی کی آیات ذرّے ذرّے میں اپنا جلوہ دکھا رہی ہیں ہوائوں سے مل کے اس کے نغمے سبھی فضائیں سنا رہی ہیں میں اس کی قدرت کے کارخانے میں چشمِ حیراں کے ساتھ آیا تو […]

لگا لُعابِ دہن جب علیؓ کی آنکھوں میں

(منقبت: فاتحِ خیبر سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) لگا لُعابِ دہن جب علیؓ کی آنکھوں میں شجاعتوں کی عجب داستاں رقم کر دی علیؓ نے دین کا پرچم بلند فرما کر وغا میں عدل کی تاریخ محترم کر دی ہو معرفت، کہ بصیرت، وہ فقر ہو کہ غِنا علیؓ کی ذات میں یکجا ہیں […]

شوقِ اظہارِ عقیدت

نعت لکھنے کے لیے پاکیزگی درکار تھی میں سراپا معصیت اِس وادیٔ ایمن کی صورت نور سے معمور قریئے میں قدم رکھتا تو کیسے؟ مجھے اپنے گناہوں کے اِسی احساس نے…برسوں مدیحِ شاہِ طیبہ کی سعادت سے جدا رکھا مگر دل کے نہاں خانے میں پیہم شوقِ اظہارِ عقیدت موج زن تھا پھر اِک دن […]

نبی ﷺ کا نام دل میں ضو فشاں ہے اب جہاں میں ہوں

لہو کا قطرہ قطرہ مدح خواں ہے اب جہاں میں ہوں مری آنکھوں کے روزن بند ہیں، دل جاگ اُٹھَّا ہے تصور کامیاب و کامراں ہے اب جہاں میں ہوں تخیل روضۂ اطہر پہ لے آیا تو یوں جانا مرے قدموں کے نیچے آسماں ہے اب جہاں میں ہوں انہیں ﷺ کے عشق کی تنویر […]

یارَبّ

ظلم کا راج ہوا تیری زمیں پر یارَبّ! ساری دنیا میں نہتے ہوئے بے گھر یارَبّ! ان پہ یلغار ہے اِبلیس کی اولادوں کی اہلِ ایمان بنے یاس کے پیکر یارَبّ! اہلِ دل درد کی سوغات لیے پھرتے ہیں دیکھتے رہتے ہیں خاموش یہ منظر یارَبّ! خون رونے کے سوا اب کوئی چارہ ہی نہیں […]

یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں

(مناجات : ۲ مئی ۱۹۹۴ء کو بیت اللہ میں لکھی گئی) یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں ہر ہر نفس، میں تیرا کرم دیکھتا رہوں ایمان کے اُفق پہ نظر آئے روشنی مٹتے ہوئے جہاں سے ظََلَمْ دیکھتا رہوں ایسی نگاہ مجھ کو عطا کر کہ تا حیات پوشیدہ ہو جو قطرے میں […]

پیامِ مغفرت

دیکھتا ہوں جب گناہوں کی طرف اپنے تو دل پُر ہول ہوجاتا ہے نبضیں ڈوبنے لگتی ہیں سر چکرانے لگتا ہے زمیں اور آسماں میں کوئی بھی جائے اماں مجھ کو نظر آتی نہیں ہے مگر جب تیری رحمت پر نظر جاتی ہے میری! تو مرے رب! میں ہمیشہ شاد ہوجاتا ہوں تونے خود کہا […]