دہر پر نور ہے ، ظلمات نے منہ موڑ لیا

آپ کے آنے سے حالات نے منہ موڑ لیا مل رہی ہے مجھے ہر گام مسرت دائم اُن سے الفت ہوئی صدمات نے منہ موڑ لیا سنتے ہی آیۂ فرقان وہ لائے ایمان! یوں ابوالحفص کے جذبات نے منہ موڑ لیا ذکرِ احمد سے ہوئی دور بلائیں ساری نعتِ سرکار سے آفات نے منہ موڑ […]

لب شاد ، زباں شاد ، دہن شاد ہوا ہے

سرکار کی مدحت سے سخن شاد ہوا ہے اس نور کے آنے سے ہوا دور اندھیرا اس پھول کی آمد سے چمن شاد ہوا ہے طیبہ کی فضاؤں سے ملی روح کو راحت پُر کیف ہواؤں سے بدن شاد ہوا ہے تخصیصِ محمد سے ہوئی نعت مکمل تعریفِ محمد سے یہ فن شاد ہوا ہے […]

عرفانِ نعت ہے نہ ہی وجدانِ نعت ہے

لیکن ازل سے حسرت و ارمانِ نعت ہے حکمِ خداے پاک ہے مدحت رسول کی صلُّو علیہِ اصل میں اعلانِ نعت ہے طاعت نبی کی طاعتِ ربِ عظیم ہے الفت مرے کریم کی عنوانِ نعت ہے ہر اک خیالِ عالی کو پایا ہے نعت میں کتنا وسیع دیکھیے دامانِ نعت ہے سب پھول محوِ رقص […]

کچھ ایسے خلد کماتا ہوں نعت کہتا ہوں

گہر ثناء کے لٹاتا ہوں نعت کہتا ہوں نوازے جاتے ہیں پیہم مرے کریم مجھے کرم سمیٹتا جاتا ہوں نعت کہتا ہوں میں گلستانِ تخیل سے پھول چُن چُن کر انہیں حروف بناتا ہوں نعت کہتا ہوں سبھی کو آرزو ہوتی ہے گھر سجانے کی میں اپنی قبر سجاتا ہوں نعت کہتا ہوں مرا قبیلۂ […]

تصورات میں سرکار کے دیار میں ہوں

میں ہوش مند کبھی ہوں ، کبھی خمار میں ہوں پلک جھپکنے کا لمحہ گراں گزرتا ہے کہ مضطرب ہوں گہے اور گہے قرار میں ہوں فضاے کوے مدینہ میں جو کہ ہوتا ہے مرا نصیب تو دیکھو کہ اُس غبار میں ہوں فقط کرم ہے یہ اُن کا کہ نعت ہوتی ہے وگرنہ کیا […]

مبتدا کی دید کرتے ، منتہیٰ کو دیکھتے

کاش آسی ہم بھی شاہ انبیاء کو دیکھتے کاش ہو جاتا ہمارا اس زمانے میں جنم چومتے نعلین وجہِ والضحٰی کو دیکھتے ہم کو بھی ملتا نبی کے ساتھ ہجرت کا سرور ہم بھی طیبہ میں صداے مرحبا کو دیکھتے دین کے احکام بھی سنتے براہ راست ہم روز آنکھوں سے حبیبِ کبریا کو دیکھتے […]

شاد ہوں توفیقِ مدحِ مصطفیٰ جب سے ہوئی

یعنی مقصد شعر کا اُن کی ثنا جب سے ہوئی فکر کی پرواز تا بہ منتہا جانے لگی عظمتِ سرکار سے فہم آشنا جب سے ہوئی اس سے پہلے بھی یقیناً نور تھا سرکار کا خلق میں ہے کافِ کُن کی ابتدا جب سے ہوئی لکھ رہا ہے تب سے مدحِ مجتبٰی میرا قلم چاشنی […]

وسیلہ حق شناسی کا نبی کی ذات ہوتی ہے

نبی کا فعل ہوتا ہے ، نبی کی بات ہوتی ہے ثنائے سرور کونین میں مشغول رہتا ہوں خدا کا فضل اور تائید میرے ساتھ ہوتی ہے قلم جب بھی اُٹھاتا ہوں شہِ ابرار کی خاطر مرے اطراف میں انوار کی برسات ہوتی ہے مرے فکر و تخیل اور مرے الفاظ پر رحمت کی جب […]

مرے مولا، مرے خالق ، مرے غفار حاضر ہوں

خطاؤں کا لیے سر پر میں اک انبار حاضر ہوں تو اپنے فضل سے تبدیل قلبِ پر معاصی کر میں اس کی عادتِ عصیاں سے ہوں لاچار حاضر ہوں طفیلِ مصطفیٰ توفیق دے مجھ کو بھلائی کی عطا کر صدقۂ ذاتِ شہِ ابرار ،حاضر ہوں مرے ہر اک عمل میں تُو فقط اپنی رضا رکھ […]

میں حمدِ باری کروں تو کیسے ثناء کے قابل زباں نہیں ہے

لبوں پہ میرے ہیں لفظ لیکن خیال عالی بیاں نہیں ہے ہر ایک شے میں تری نمو ہے ، جدھر بھی دیکھوں بس ایک تو ہے جہاں میں ہر سو ترے ہی جلوے ، نہیں وہ جا تو جہاں نہیں ہے ترا ہی حامد ہر اک شجر ہے ، ترا ہی ذاکر حجر حجر ہے […]