تم نے حسین کام وہ کر کے دکھا دیا

یعنی سناں کی نوک پہ قرآں سنا دیا حقانیت کو بخش کے بافیض زندگی نام یزید دہر سے یکسر مٹا دیا مایوسیوں کے شمر کو دے کر شکست فاش تم نے تو دل میں شہر تمنا بسا دیا روئیں غم حسین میں آنکھیں کچھ اس قدر دنیائے دل کو ایک سمندر بنا دیا دیتا تھا […]

اللہ رے یہ رتبۂ اعلیٰ حسین کا

ہے ساری کائنات میں چرچا حسین کا جن کو زبان پاک چسائیں رسول پاک یہ مرتبہ ہے میرے حسن کا حسین کا ہے ذرہ ذرہ غیرتِ خورشید و ماہتاب بڑھ کر ہے آسمان سے کوچہ حسین کا خوشبوئیں پھوٹنے لگیں میرے خیال سے کاغذ پہ میں نے نام جو لکھا حسین کا تاریکیوں سے کہہ […]

دیکھ کر تیرا چہرہ امامِ حسن

میں نہ دیکھوں گا دنیا امامِ حسن اذن مجھ کو بھی دے باریابی کا تو اے گلِ باغِ زہرا امامِ حسن حشر میں جب کڑی دھوپ ہو اور میں تم مجھے یاد رکھنا امامِ حسن حادثے آئیں نزدیک ممکن نہیں بام و در پہ ہے لکھا امامِ حسن تو جو پوری کرے تیرا احسان ہو […]

سیادتوں کا حسیں انتخاب ہیں زہرا

فضیلتوں کی مکمل کتاب ہیں زہرا ترے حجاب کی عظمت کو جاننے کے لیے تمام رمز جہاں بے نقاب ہیں زہرا نقاب اٹھائے ہوئے ہے ترے جمال کی لًو نظر جھکائے سبھی ماہتاب ہیں زہرا مہک رہی ہے گزرگاہ زندگی اب تک ہیں تیرے نقش قدم یا گلاب ہیں زہرا فلک مآب تری آرزو کے […]

تاج کمال کنز عطا میرے ساتھ ہے

فیض نگاہِ شیرِ خدا میرے ساتھ ہے میں پڑھ رہا ہوں سیرت مولائے کائنات اک کائنات عشق و وفا میرے ساتھ ہے روشن ہیں میرے ہونٹوں پہ مدح علی کے پھول موج خرام باد صبا میرے ساتھ ہے کیا لطف ہو اگر در جنت پہ وہ کہیں مت روکو ، یہ غلام مرا ، میرے […]

دعا مانگو نبی کے واسطے سے

جو بچنا ہو تمہیں ہر حادثے سے نبی کا نام لب پر آ رہا ہے چلی جاؤ بلاؤ سامنے سے ہوئے روشن کئی مہتاب دل میں دیار مصطفیٰ کو سوچنے سے وہاں خوشبوئیں ڈیرا ڈالتی ہیں گزرتے ہیں نبی جس راستے سے نبی کے شہر کی دلکش ہواؤ ادھر آؤ لگا لوں میں گلے سے […]

کسی غنی سے نہ ہم تاجور سے مانگتے ہیں

جو مانگنا ہے شہِ بحر و بر سے مانگتے ہیں عطا جو بوذر و سلمان کو ہوئی آقا وہی اڑان ترے بال و پر سے مانگتے ہیں انہیں کے چہرے چمکتے ہیں ماہ و انجم سے چمک جو کوچہ خیرالبشر سے مانگتے ہیں ہزار جان سے جو تجھ سے ہوگیے منسوب وہ سائبان ترے بام […]

مرے رسول تری جس طرف نظر ہوگی

مرے رسول تری جس طرف نظر ہو گی متاعِ عزت و توقیر بھی ادھر ہوگی مرا طبیب ہے نامِ رسولِ کون و مکاں وہ اور ہوں گے جنہیں فکرِ چارہ گر ہو گی لحد میں سید خیر الانام آئیں گے تو پھر ہماری لحد روشنی کا گھر ہوگی جو شہر طیبہ میں بکھری ہے چاندنی […]

رہنما جو شہِ کونین کی سیرت ہو جائے

آپ کے نام ہر اک منزلِ عظمت ہو جائے تیرے چہرے کو نظر دیکھے یہ ممکن ہے کہاں ہے بڑی بات جو قدموں کی زیارت ہو جائے تیرے آنے کی خبر پائے جو دیوانہ ترا بے نشاں دم میں ابھی عالمِ وحشت ہو جائے ایک قطرہ ترے الطاف کا پانی جو ملے دشت سرسبز مرا […]

پھول سے نازک راہ کے پتھر صلِ علیٰ

شہر شہِ کونین کے منظر صلِ علیٰ گنبد خضرا سوچو کتنا ہوگا حسیں چومنے آئیں ماہ و اختر صلِ علیٰ جس کو پسینہ سرورِ دیں کا کہتے ہیں رحمت کا وہ بھی ہے سمندر صلِ علیٰ پھول بیانی سے آقا کی گھبرائیں نیزے بھالے تیر اور خنجر صلِ علیٰ باغِ خلافت کا پہلا گل ہیں […]