خام ہے خامہ جو لفظِ حق نما لکھتا نہیں

سینہ قرطاس پر کرب و بلا لکھتا نہیں جسم میں بے فیض لگتا ہے مجھے ایسا لہو لوح دل پر جو غم شاہ ہدیٰ لکھتا نہیں کیسا ما تھا ہے؟ یہ کہتے تھے حسین ابن علیؑ جو کہ سجدہ گاہ پر صبر و رضا لکھتا نہیں مومن آل محمد کا بھی ہے پختہ اصول بیعتِ […]

طاہر و اطہر زبان مصطفیٰ

ارفع و اعلیٰ بیان مصطفیٰ کھول کر دیکھو کتاب کائنات یہ ہے ساری داستان مصطفیٰ زندگی کے جمگھٹے میں آج بھی سب سے اعلیٰ خاندان مصطفیٰ ان کے دم سے بس رہی ہے کائنات ہر جگہ ہے آستان مصطفیٰ ہے قیامت تک ولایت کا وجود چل رہا ہے کاروان مصطفیٰ وہ کسی ادنیٰ کی بیعت […]

شمیم نعت سے جو حالِ دل وجدان جیسا تھا

مرا ہر شعری مجموعہ بھرے گلدان جیسا تھا رہ عشقِ نبی میں نور سے ہر سانس روشن تھی وہاں پر ہر پڑاؤ منزلِ عرفان جیسا تھا کسی زائر سے پوچھا ، کیسا پایا شہر آقا کو جواب آیا کہ منظر خلد کے دالان جیسا تھا دلوں پر لکھ دیا قرآں ترے حسن تکلم نے مؤثر […]

جب تذکرہ شاہ زمین و زمن چلے

خوشبو درود پڑھتی سر انجمن ملے خیرالوریٰ کے جشن پر لکھنے لگوں جو نعت قرطاس پر قلم بھی لئے بانکپن چلے قرآں میں درج حسن کمالات کی قسم حسن نبی کا ذکر سخن در سخن چلے لازم ہے امتی پہ اطاعت حضور کی کردار میں حضور کا لے کے چلن چلے ہر سمت جائے کرتی […]

خیالِ نعت تھا یا الفتِ سرکار کی بارش

دلِ تاریک روشن کر گئی انوار کی بارش دلوں کی کھیتیاں سرسبز ہو کر لہلہا اُٹھیں اثر کرتی گئی جن پر تری گفتار کی بارش جمی رہتی ہیں جن میں محفلیں ذکرِ پیغمبر کی برستی ان گھروں پر ہے سدا مہکار کی بارش عقیدے کی زمیں بنجر نہیں آباد دیکھیں گے تسلسل سے اگر ہوتی […]

جب قلم سے کچھ بدست کبریا لکھا گیا

لوح پر نام محمد مصطفیٰ لکھا گیا لکھنا لازم تھا سبب تخلیق کائنات کا الفت خیر البشر خیر الوریٰ لکھا گیا جس میں قرآن مجسم کا کیا حق نے نزول اس مقدس شہر کو ام القریٰ لکھا گیا جب کسی نے نعت لکھنے کیلئے پکڑا قلم جا بجا بے ساختہ صلِ علیٰ لکھا گیا اجلی […]