وہ آ گئے ہیں نبی ہمارے یہ کہہ رہی ہے ہوا کی خوشبو

وہ لے کے آئے عرب کے صحرا میں پھول بن کر خدا کی خوشبو اَزل اُسی سے، ابد اُسی سے، وہ نورِ اوّل، وہ نور آخر اُسی سے ہے ابتداء کی خوشبو، اُسی سے ہے انتہا کی خوشبو مہک رہی تھیں گلاب کلیاں، تو چاند چودہ کا چھپ گیا تھا گلاب رحمت کا مسکرایا، جہاں […]

حقیقت میں تو اس دنیا کی جو یہ شان و شوکت ہے

خدا کے ایک ہی محبوب کی مرہون منت ہے مدینے کی فضا میں زندگی کی ہے مہک لیکن سکون قلب ہے جس میں وہ روضے کی زیارت ہے نبی کی زندگی اللہ کی قدرت کا آئینہ ہماری زندگی تو عشق احمد کی تلاوت ہے دلبستانِ محمد سے سند لے کر جو جیتا ہے اُسے معلوم […]

فلک سے خوشبو بکھر رہی ہے، زمیں کا چہرہ دمک رہا ہے

سحر نمودار ہو رہی ہے، نقاب رُخ سے سِرک رہا ہے تری ولادت سے ریگ صحرا کا ذرہ ذرہ چمک رہا ہے قلم قصیدہ سُنا رہا ہے، سُخن کا طائر چمک رہا ہے بصارتوں کو ملی بصیرت، نبی کی صورت تمام رحمت احد کے شفاف آئینے میں، وہ نور احمد دمک رہا ہے کرم خدا […]

پُر لطف زندگی ہے مری لاجواب ہے

مجھ پر مرے خدا کا کرم بے حساب ہے رہتا ہے مرے دل میں خدا اور مصطفیٰ خوشبو مرے وجود میں مثلِ گلاب ہے واحد تو لاشریک تری شان اے خدا تیری تجلیات میں میرے جناب ہے مٹی کے ہر وجود کو کیا کچھ نہیں عطا یہ چاند ، کہکشاں یہ ترا آفتاب ہے ارض […]

میری بس ایک آرزو چمکے

تیرا محبوب رو برو چمکے حمد تیری میں جب گلو چمکے تیری رحمت بھی چار سُو چمکے کوئی مشکل نہیں تجھے پانا آرزو میں جو جستجو چمکے جب تصور میں تو مہکتا ہے ذہن میں جیسے گل شبو چمکے جو تصور میں ہے نبی میرے جب بھی چمکے وہ ہو بہو چمکے ہو کرم تیرا […]

جہاں کی خاک کا ہر ذرہ اک نگینہ ہے

مری نگاہ میں بس ایک وہ مدینہ ہے نظر ہے اُس پہ محمد کی، غم نہیں کوئی مری حیات کا لہروں پہ جو سفینہ ہے خدا سے ربط کا منشور جس میں آیا ہے جہاں کاحسن وہ رمضان کا مہینہ ہے نبی کا فیض ہے، گرہیں وجود میں روشن دل و دماغ کشادہ، جو میرا […]

جو لوگ عشق محمد سے کم نہیں کرتے

غم حیات کا کوئی بھی غم نہیں کرتے مرے حضور کی تعریف جو نہیں لکھتے وہ اپنی انگلیاں پھر کیوں قلم نہیں کرتے اُنہیں حیات میں سکھ چین کب میسر ہوں نبی کی یاد میں جو آنکھ نم نہیں کرتے چلیں جو عشق محمد میں عظمتیں پانے کسی بھی رزم میں پیچھے قدم نہیں کرتے […]

مہکی ہے فضا گیسوئے محبوب عرب سے

خوشبوئے سحر آنے لگی کاکل شب سے دیکھے تو کوئی معجزہ گنبد خضریٰ تقدیر بدل جاتی ہے اک جنبش لب سے اللہ رے تہذیب مدینہ کی یہ عظمت جنت کی ہوا بھی یہاں آتی ہے ادب سے دھڑکن جو مرے دل میں ہے الفت کی ہے دھڑکن یہ جلوۂ عالم ہے عقیدت کے سبب سے […]

گل شاہ بحر و بر کا اک ادنیٰ غلام ہے

اس سے بڑے کرم کا تصور حرام ہے جس دل کے آئینے میں محمد کا نام ہے دوزخ کی آگ اُس پر یقیناً حرام ہے میری حیات ایسے نبی کی غلام ہے جو انبیاء کا عرش بریں پر امام ہے ہے نور کے وجود میں وحدانیت کا راز گفتار مصطفیٰ بھی خدا کا کلام ہے […]

ہمارے دل، ہمارے لب فدا ہوں، شاہ دوراں پر

بڑے احساں ہیں، اس انسانِ کامل کے ہر انساں پر شہہ والا کا دیوانہ ہوں، یہ اعزاز کیا کم ہے محبت ناز کرتی ہے مرے چاکِ گریباں پر مدینے کی فضاؤں میں مہک تازہ گلوں کی ہے بہارِ خلد حیراں ہے، مدینے کے گلستاں پر ہے دو عالم میں رونق، آمنہ کے لال کے دم […]