ان کا دنیا میں جو غلام ہوا

اس پہ رحمت کا التزام ہوا آمدِ مصطفےٰ سے عالم میں صنفِ نسواں کا احترام ہوا مل گئی نسبتِ نبی جس کو اونچا دنیا میں اس کا نام ہوا آپ کی ذاتِ پاک کے صدقے ماں کو حاصل بڑا مقام ہوا بربریت بھرے زمانے میں ہر جگہ امن کا نظام ہوا آپ کی نعت کے […]

کیا بتاؤں کہ قلم پر مرے کیا کیا اترا

ہاں زباں پر مری، نعتوں کا وظیفہ اترا کس طرح عرض کروں شانِ رسولِ اکرم ذہنِ افکار پہ مدحت کا سلیقہ اترا ایک دن پھر مجھے طیبہ سے بلاوا آئے سانس در سانس یہی ایک عریضہ اترا لفظ جوڑے ہیں جو الفت سے ثنا کی خاطر ان کی جانب سے بھی شفقت کا صحیفہ اترا […]

آپ سے آپ کی بس ایک نظر مانگتے ہیں

سبزِ گنبد کے مکیں اِک یہی زر مانگتے ہیں جس کی بینائی سے دیکھیں گے مدینے کی طرف اے نبی آپ سے ہم ایسی نظر مانگتے ہیں موت نے یوں بھی تو آنا ہے کسی دن ہم کو اس قضا کے لیے طیبہ کا نگر مانگتے ہیں نعت کہنے کا ملے اذن مدینے والے ہم […]

حضور چشمِ کرم ہو زوال برسا ہے

چہار سمت سے رنج و ملال برسا ہے زمینِ شعر پہ جب بھی خیال برسا ہے برائے نعت یہ کتنا کمال برسا ہے جہانِ تار کو پل بھر میں کر دیا روشن ’’اِس اہتمام سے ان کا جمال برسا ہے ‘‘ کیا ہے ذکرِ مبارک سے قلب کو روشن جبینِ زیست پہ لطفِ خصال برسا […]

یہ جسم و جان نہیں ہیں یہاں وہاں کے لیے

حیات وقف ہوئی شاہ ِ دو جہاں کے لیے کروں نصیب پہ اپنے میں کیوں نہ ناز شہا سلیقہ آپ نے مجھ کو دیا بیاں کے لیے حضور آپ کی الفت شدید چاہتا ہوں بسر ہو عمر مری نعت کے جہاں کے لیے حضور آپ کی چشمِ کرم کے ہیں محتاج پلٹ کے آتے رہیں […]

کرم ہے یہ نکمے پر نبی کا

نہیں ہے زعم مجھ کو شاعری کا طلب سے بڑھ کے دیتے ہیں ہمیشہ کہ ہے احساس جو میری کمی کا مجھے جلدی سے لے جاؤ مدینے بھروسہ ہے کہاں کچھ زندگی کا نہیں ممکن کہ جائے در سے خالی بھلا چاہا انہوں نے ہر کسی کا نہیں جانا درِ مولا سے اٹھ کر ہے […]

بے سہاروں کے لیے وہ بن کے شفقت آگئے

بے سہاروں کے لیے وہ بن کے شفقت آ گئے سوختہ جانوں پہ وہ پر جُوش رحمت آ گئے حشر کے دن کا نہ رکھنا خوف اپنے قلب میں عرصۂ محشر میں وہ جانِ شفاعت آ گئے اس جہاں میں بے بسی پر رنج و غم بے سود ہے عالمیں کے واسطے وہ بن کے […]

نہیں عظیم کوئی در حضور کے در سے

ملی زمانے کو عزت درِ پیمبر سے زمانے بھر میں ہر اک سمت ہے پریشانی سکون پاتا ہے دل بس حضور کے در سے ملائکہ سے بشر تک یہ بات ہے مشہور ’’حیا کا آئینہ چمکا نبی کی دختر سے‘‘ نبی کی عظمتیں کچھ اور بھی ہوئیں واضح صدا جو مکے میں کلمے کی گونجی […]

ملے حضور کی الفت یہی دعا کرتے

نبی سے عشق کا اظہار برملا کرتے حضور آپ کی مدحت بڑی سعادت ہے کرم سے آپ کے اپنا فقط بھلا کرتے درونِ قلب سے ہر دم یہی صدا آئے حضور اپنی زیارت کبھی عطا کرتے تمام عمر اسی آرزو میں روئے ہم کہ زندگی میں کبھی طیبہ میں رہا کرتے ہوئی ہے جب سے، […]

خدا کا فضل ہے جو لب پہ جاری ان کی مدحت ہے

یہی بس اک وسیلہ ہے کہ ہر سو میری عزت ہے رقم جتنی بھی نعتیں میں نے کی ہیں آج تک اے دل ثنا گوئی کا صدقہ ہے یقینی قصرِ جنت ہے "مرے ’’لب پر ہر اک لمحہ فقط حرفِ صداقت ہے ‘‘ کرم اللہ کا ہے اور شہِ دیں کی عنایت ہے وہاں شاہ و […]