لب کو ذکرِ حضور ملٍتا ہے

لب کو ذکرِ حضور ملتا ہے چشم و دل کو سرور ملتا ہے کملی والے کی نوری کملی سے سب کو سایہ ضرور ملتا ہے جس کو ملٍتا ہے دامنِ احمد اس کو ربِ غفور ملتا ہے کہہ رہے ہیں فرشتے آقا سے چاند تاروں کو نور ملتا ہے اے فداؔ سیرتِ نبی سے ہمیں […]

مدینے کے آقا غلاموں کے سرور درود و سلام اے نبی پیش تم پر

مکرم، مطہر، معطر، منور درود و سلام اے نبی پیش تم پر یہی ہے گزارش مہینے میں حج کے کرم ہم پہ ہو تو پہنچ جائیں در پہ زباں پر یہ اشعار اپنے سجا کر درود و سلام اے نبی پیش تم پر مدینے کے آقا اے نبیوں کے سلطاں یہی آرزو ہے نکل جائے […]

یا نبی سلام علیک

یا رسول سلام علیک یاحبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک آپ ہی سلطانِ دیں ہیں بانیٔ دینِ مبیں ہیں مشعلِ راہِ یقیں ہیں رونقِ فلک و زمیں ہیں آپ ہی محبوبِ رب ہیں آپ ہی شاہِ عرب ہیں آپ ہی سب کی طلب ہیں آپ جینے کا سبب ہیں آپ ہی قرآن والے آپ ہی […]

تھا ریگزار جس کو گلستاں بنا دیا

سرکار نے عرب کو بھی ذیشاں بنا دیا شق القمر کا معجزہ دکھلا کے آپ نے مکہ کے بدوؤں کو مسلماں بنا دیا باطل پرست ہو گئے حق آشنا سبھی جاہل تھے ان کو حاملِ قرآں بنا دیا جو بکریاں چراتے تھے ان کو حضور نے اسلام دینِ حق کا نگہباں بنا دیا سرور نے […]

سجدہ حسین نے جو سرِ کربلا کیا

ایسا کسی بشر نے نہ جگ میں ادا کیا دیں کی بقا کے واسطے خود کو فدا کیا نانا سے جو کیا تھا وہ وعدہ وفا کیا تا حشر یاد رکھیں گے قربانیٔ حسین حق تھا امام کا جو انہوں نے ادا کیا یہ کارنامہ حضرتِ شبیر ہی کاہے سر سبز خوں سے گلشنِ مہر […]

دعا ہے گلشنِ طیبہ میں روز جانے کی

وہاں رکھوں گا میں بنیاد آشیانے کی مری طلب ہے کہ جا کے مدینہ بس جاؤں جگہ ذرا سی ملے مجھ کو سر چھپانے کی بسا لو دل میں محبت حضور کی یارو جنہیں ہو آرزو جنت میں گھر بنانے کی مدینے مجھ کو بھی لے کے چلو خدا کے لئے پڑی ہوئی ہے مجھے […]

خوابوں کو حقیقت کی تعبیر دکھا دینا

افکارِ عقیدت کی رفتار بڑھا دینا عقبیٰ ہی کی بس مجھ کو اک فکرِ رسا دینا دنیا کی محبت کو اس دل سے مٹا دینا ایمان کے جذبوں کا طوفان سا اٹھتا ہے میں کیسے رقم کر لوں انداز سکھا دینا پہلے تو مدینے میں کر لینا طلب مجھ کو پھر گنبدِ خضریٰ کے والی […]

بھر دو داماں ہمارے آپ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں

بھر دو داماں ہمارے آپؒ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں کہ ہاتھوں کو پسارے آپؒ کی چوکھٹ پہ لائے ہیں سفینہ ہے بھنور میں ناخدا بھی پست ہمت ہے دکھا بھی دو کنارے غم بادل گھر کے آئے ہیں اسی در سے ملا ہے اور اسی در سے ملے گا بھی سخاوت کے کرشمے ہم […]