شمعِ عرفان و یقیں دل میں جلا دے مولیٰ

راہ جو سیدھی ہے، وہ راہ بتا دے مولیٰ تجھ کو پانے میں یہ قوت ہے رکاوٹ کا سبب فتنہ و شر کو مرے دل سے مٹا دے مولیٰ یہ گرفتار ہے گردابِ مسائل میں ابھی کشتیِ زیست مری پار لگا دے مولیٰ ساری مخلوق کا دراصل ہے تو ہی خالق آگ نفرت کی ہر […]

شکست میرا مقدر سہی سنبھال مجھے

متاعِ صبر عطا کر دے ذوالجلال مجھے فقط تری ہی محبت ہو خانۂ دل میں اس آرزوئے حقیقی سے کر نہال مجھے انا سے دل کو مرے پاک رکھ کہ اس کے سبب عروج لے کے چلا جانبِ زوال مجھے درست کر مری فطرت میں خامیاں ہیں بہت نواز خوبیِ کردار و خوش خصال مجھے […]

میرے جنونِ شوق کو ہوش و حواس دے

لہجہ اگر ہو سخت تو اس میں مٹھاس دے دنیا کے گوشے گوشے میں فصلِ کپاس دے جو بے لباس ہوں انھیں اچھا لباس دے ایسی مسرتیں کہ جو ہوں وجہِ گمرہی مجھ کو نہیں قبول، مجھے دل اداس دے شدت کی جب لگی ہو مجھے روزِ حشر پیاس کوثر کے آبِ شیریں کا مجھ […]

اثر پذیر مجھے طرزِ گفتگو دیدے

مرے خدا، مرے لفظوں کو آبرو دیدے میں تیرے ذکر مسلسل میں ہی رہوں مصروف دعا یہ ہے تو مجھے ایسی جستجو دیدے وجود اپنا مٹا دوں تری محبت میں ہے التماس یہی ایسی آرزو دیدے وہ جس نے پرچم توحید کو بلند کیا مری رگوں میں وہی گردشِ لہو دیدے شجر سکوں کا بنا […]

معبودِ حقیقی

نہیں معبود کوئی بس اک اللّٰہ معبودِ حقیقی ہے چراغِ نور ہو جیسے کسی قندیل کے اندر رکھا ہو ایک شیشے کے کنول میں وہ ہے شیشے کا کنول شفاف مثلِ کوکبِ پُر نور وہ روشن روغن زیتون سے ہے جو مبارک اک شجر ہے ہے اس کی روشنی مشرق کی جانب اور نہ ہی […]

تو میری سوچ کے پودے کو اک شجر کر دے

دعا یہ ہے مرے لہجے کو معتبر کر دے صدف میں فکر و تخیل کے میں مقید ہوں مثالِ قطرہ ہوں برسوں سے اب گہر کر دے صلیب و دار و رسن ہی مرا مقدر ہے سفر کٹھن ہے کوئی مرا ہم سفر کر دے بچا لے شر کی تباہی سے تو مجھے یا پھر […]

ربِّ کائنات

وہ ابتدا، وہ انتہا وہی عیاں، وہی نہاں وہ قادر و حکیم ہے رحیم ہے، کریم ہے سمیع اور بصیر ہے علیم ہے، خبیر ہے وہ نورِ ارض و آسماں، وہ ربِّ کائنات ہے عیوب سے منزّہ اور مصفّا اس کی ذات ہے مقیم ہے وہ عرش پر، بجا یہ بات ہے ، مگر رگِ […]

گھر چکا ہوں میں گناہوں میں خدا

لے لے تو اپنی پناہوں میں خدا کر حفاظت کہ بہت ہی کم ہے روشنی میری نگاہوں میں خدا استقامت دے عزائم کو مرے خار ہی ہیں راہوں میں خدا کر عطا اپنی محبت مجھ کو گم ہے دل من کے اِلاہوں میں خدا دے ہدایت کہ خوشی ملتی ہے بدعت و شرک کی باہوں […]

رحمتِ الٰہی

تیری رحمت ہے سب کو گھیرے ہوئے صبحِ صادق کا چہرۂ خنداں شامِ رنگیں کا جلوۂ محجوب فرش کی طرح سے بچھی یہ زمیں احمریں مہر یہ چمکتا ہوا جگمگاتا یہ ماہتابِ حسیں مسکراتے یہ انجمِ تاباں بادِ صرصر کی شوخیِ پیہم بحر، دریا، ندی کا آبِ رواں کوہساروں کے سلسلوں کا سماں سب میں […]