مجھے دنیا کے رنج و غم نے مارا یا رسول اللہ

خدارا اپنی رحمت کا اشارہ یا رسول اللہ تمہاری دید ہو جائے تو میری عید ہو جائے رُخِ انور دکھا دو پیارا پیارا یا رسول اللہ مری کشتی بھنور میں گِھر چُکی ہے نا خدا آؤ کرم سے مجھ کو مل جائے کِنارا یا رسول اللہ کُھلے گا ہی نہیں بابِ شفاعت حشر میں ہرگِز […]

دل سے جو غلامِ شہِ ذیشاں نہیں ہو گا

واللہ کبھی خُلد کا مہماں نہیں ہو گا کامل کبھی اُس شخص کا ایماں نہیں ہو گا گستاخِ نبی سے جو گُریزاں نہیں ہو گا گر سامنے اُن کا رُخِ تاباں نہیں ہو گا مرنا بھی ہمارے لئے آساں نہیں ہو گا یادِ شہِ بطحا سے جو دل ہو گا مُزین آباد رہے گا کبھی […]

ہو گئی سرکار کی جلوہ گری

نور سے دنیا منور ہو گی جلوہ فرما جب ہوئے میرے نبی تھا لبوں پر ربِ ہب لِیِ اُمتی تیرگی اور ظلمتیں رخصت ہوئیں ہو گئی جگ میں سراسر روشنی سارے عالم میں اُجالا ہو گیا مِٹ گئی ساری کی ساری تیرگی باغِ عالم میں اُنہیں کے فیض سے ہوگئی ہے تازگی ہی تازگی نورِ […]

جو غلامِ شہِ ابرار ہُوا خوب ہُوا

وقت کا اپنے وہ سردار ہُوا خوب ہُوا ان کے در کا جو نمک خوار ہوا خوب ہوا اس کی ٹھوکر میں یہ سنسار ہوا خوب ہُوا گنبدِ سبز پُر انوار ہُوا خوب ہُوا رشکِ فردوس وہ دربار ہُوا خوب ہُوا مُسکرا دے جو اندھیرے میں سُوئی مِل جائے شاہِ دِیں منبعِ انوار ہُوا خوب […]

رنجِشیں دل سے یوں مِٹاتا ہُوں

پِچھلی باتوں کو میں بُھلاتا ہُوں عاشقانِ نبی کا ہُوں ہمدم خود کو اعداء سے میں بچاتا ہُوں جو بھی ذِکرِ نبی سے جلتے ہیں ان کو میں اور بھی جلاتا ہُوں میرے گھر میں ہیں جو مری بہنیں شفقتیں اُن پہ میں لُٹاتا ہُوں میرے ماں باپ کی دعائیں ہیں عزتیں آج میں جو […]

راحتِ قلب و جگر طیبہ نگر

نورِ بے نوری بصر طیبہ نگر دل نشیں ہے خوب تر طیبہ نگر ہے مرے آقا کا در طیبہ نگر اس لئے تو عاشقوں کو ہے عزیز مصطفیٰ کا ہے یہ گھر طیبہ نگر شہر دلکش جس قدر دنیا میں ہیں ہے سبھی کا تاج ور طیبہ نگر ہیں سلاطینِ زمانہ بھی گدا ہے نرالا […]

دو جہاں میں غیر ممکن ہے مثالِ مصطفیٰ

ٙمن راٰنی قد را لحق ہے جمالِ مصطفیٰ کہتے ہیں ایمان جس کو ہے وہ قالِ مصطفیٰ شک نہیں کچھ جس میں وہ قرآن حالِ مصطفیٰ مرحبا کیا خوب ہے عِز و کمالِ مصطفیٰ ہے جلالِ کبریا بے شک جلالِ مصطفیٰ سر وہی سر ہے جو اُن کے قدموں پہ قربان ہو دل وہی دل […]

میرے سرور میرے دلبر

چشمِ کرم ہو بندہ پرور خیرِ بشر کا رُتبہ پایا نورانی ہیں نور کے پیکر سورج پلٹا چاند ہُوا شق قوت و طاقت اللہ اکبر عِلمِ خفی اور عِلمِ جلی سب تم پہ عیاں ہے تم کو ازبر ذرّے بولیں ہم ہیں سورج گزرے جہاں سے ماہِ منور بادِ صبا کا رتبہ پایا طیبہ میں […]

مصطفیٰ خیر الوریٰ ہیں آپ ہی شاہِ زمن

منتخب مولا نے کی ذات آپ کی شاہِ زمن جہل کی تاریکیاں پھیلی ہوئی تھیں چار سُو آپ لائے ساتھ عِلم و آگہی شاہِ زمن کیا عرب سارے جہاں میں ظُلمتوں کا راج تھا آپ کے آنے سے پھیلی روشنی شاہِ زمن مالکِ کونین ہیں پر اختیاری فقر تھا زندگی میں ہے نمایاں عاجزی شاہِ […]

شاہِ ہر دوسرا آپ ہیں آپ ہیں

احمدِ مجتبیٰ آپ ہیں آپ ہیں مٹ گئی تِیرگی ہو گئی روشنی نورِ رب العلیٰ آپ ہیں آپ ہیں مشکلیں آفتیں کیوں ڈرائیں ہمیں جب کہ مشکل کشا آپ ہیں آپ ہیں انتخاب آپ کی ذات کا ہو گیا یا نبی مصطفیٰ آپ ہیں آپ ہیں ہو گئی ہے نبوّت رسالت تمام خاتم الانبیاء آپ […]