نَو بہ نَو اظہار جُو ہے خَلق دانِ ہست و بُود

رشتۂ لولاک قائم ہے میانِ ہست و بُود تُو ہی تُو ہے صوتِ کُن لم یزل اظہار میں غایتِ تکوین و تزئینِ جہانِ ہست و بُود تیری خوشبو کا سفر ہے قبل و بعدِ ممکنات تیری طلعت کے نشاں ہیں سب نشانِ ہست و بُود نعت ہی کا مصرعِ اول ہیں غایاتِ نمو نام ہی […]

عجز ، مدحت ، ولا ، دُعا سب کچھ

اُن کی چوکھٹ سے ہی ملا سب کچھ اُن کے کہنے سے بن گئی ہر بات اُن کی مرضی سے ہو گیا سب کچھ اُس کرم خُو کی خُوئے خیر میں ہے ماسوا ایک حرفِ ’’ لا ‘‘ سب کچھ وہ ہی کرتے ہیں چارہ سازئ دل جا اُنہیں کو بتا دلا ! سب کچھ […]

کربِ درونِ ذات کا بھی اندمال سوچ

مقصودؔ ! عجزِ حرف سے نعتِ کمال سوچ وہ بارگاہ اور بیاں کی یہ بے بسی لفظوں سے ماورا کوئی اظہارِ حال سوچ اُس سے کرم بھی مانگ ، خُدائے کرم بھی مانگ جیسی کریم ذات ہے ویسا سوال سوچ وہ دید یاب تیرہ برس ، وہ زمانِ خیر شہرِ کرم نواز کے وہ ماہ […]

آفتِ وہم کو خبر نہ سمجھ

اپنے جیسا انہیں بشر نہ سمجھ نسبتِ نُور سے ہے طلعت یاب نقشِ نعلین کو قمر نہ سمجھ جان ، اَولیٰ کا معنئ مطلوب جان کو اُن سے پیشتَر نہ سمجھ شافعِ حشر کا ہو دامن گیر اور پھر حشر کو خطَر نہ سمجھ اُن کے الطافِ بے نہایت کو اپنی خواہش پہ منحصَر نہ […]

دے مجھے توفیقِ مدحت ، رکھ مری حیرت کی لاج

اے کرم خُو ، جُود پرور ، عفو زا ، رحمت مزاج ! کس قدر بہجت فزا ہے نعت ہونے کا عمل شوق میں ہوتا ہے جب حرفِ عطا کا امتزاج شاہِ دیں کے منطقے میں ہے عجب اوجِ نمو سنگ و خشتِ رہ گزر ہیں باعثِ رشکِ زجاج مدحتِ شاہِ اُمم سے معتبر ہیں […]

مَیں ہُوں کیا ، کیا مرا گفتہ ، مرے والی وارث

لایا ہُوں حرفِ شکستہ ، مرے والی وارث طُرفہ انداز سے یہ خُلد مکانی ہو رواں سامنے ہوں دمِ رفتہ ، مرے والی وارث دید کی ساعتِ بیدار سے تاباں کر دے کہ مرا بخت ہے خفتہ ، مرے والی وارث چُپ کی دہلیز پہ ہے سجدہ کناں حرفِ طلب نعت ہے بر لبِ بستہ […]

تقویم کا پندار ہیں وہ سال تریسٹھ

پندار کا معیار ہیں وہ سال تریسٹھ تحسین کی تجسیم ہیں ساعاتِ معالی انوار بہ انوار ہیں وہ سال تریسٹھ موقوف اُنہی پر ہے شرَف یابئ ہستی کونین میں شہکار ہیں وہ سال تریسٹھ معراجِ سکینت ہے وہی عرصۂ فرحاں تسکینِ دلِ زار ہیں وہ سال تریسٹھ سرشارِ عطا رکھتے ہیں احساسِ دُعا کو فیضان […]

عجزِ بیانِ حرف سے رنگِ ثنا سمیٹ

لکنت نصیب شوق ! وفورِ عطا سمیٹ آیا ہے شہرِ نازِ شفاعت میں عفو جُو جا جا ! نویدِ عفو ہے ، فردِ خطا سمیٹ چشمِ غمِ حیات میں رکھ اشکِ اندمال کربِ دروں کے واسطے خاکِ شفا سمیٹ کس زور پر ہیں اُن کی عطا کیش بارشیں جُود و کرم سے بھیگے حروفِ دُعا […]

ایک سورج اُتر آیا ہے شبِ تام کے ساتھ

جب مؤذن نے پکارا ہے تجھے نام کے ساتھ اذن و ایجاب کے مابعد قلم لکھتا ہے نعت کے حرف عطا ہوتے ہیں انعام کے ساتھ آپ کے اسمِ محمد کا ہے اعجازِ لطیف بوسے لیتا ہُوں مَیں دو ، میم کے اِدغام کے ساتھ شوق نے تھامے ہوئے ہیں ترے احساس کے خواب رات […]

تھک نہیں سکتے کسی صورت ، مرے مدحت کے ہاتھ

دست گیری کر رہے ہیں جب تری رحمت کے ہاتھ ملتی رہتی ہے انہیں خیرات تیرے شہر سے آتے رہتے ہیں یہاں قسمت طلب نکہت کے ہاتھ بانٹتے ہیں خُشک موسم میں طراوَت کی نوید فصلِ گُل برکف ہیں دونوں قاسمِ نعمت کے ہاتھ آپ جیسا جب سخی ہے ، آپ جیسا جب غنی منفعل […]