عمر بھر بس یہ وطیرہ ہے بنائے رکھا

راہِ طیبہ پہ ان آنکھوں کو بچھائے رکھا حسنِ اخلاق سے، بے شبہ، مِرے آقا نے دشمن و دوست کو گرویدہ بنائے رکھا ان کے دامن سے جڑے ہیں تو کنارے پہ لگے یعنی آقا نے ہمیں پار لگائے رکھا دنیا والوں نے بجھانے کی بڑی کوشش کی ان کی رحمت نے دیا میرا جلائے […]

اندھیرے میں اُجالا آپ سے ہے

مرا ہر اک سہارا آپ سے ہے بھنور میں ہی وگرنہ رہتی ناؤ ملا اس کو کنارہ آپ سے ہے لیا جب نامِ آقا، جی اُٹھا ہے کہ ہر بیمار اچھا آپ سے ہے تھا شہروں میں فقط اک شہر یثرب مدینہ بھی مدینہ آپ سے ہے ملاتا ہے مکیں کو لا مکاں سے حقیقت […]

مکین ہے جو سرِ لا مکاں سمجھتا ہے

مقام آپ کا کوئی کہاں سمجھتا ہے ہیں آپ منبع ء اخلاق مرجعء انوار یہ بات دوستو! سارا جہاں سمجھتا ہے وہی رہا ہے کڑی دھوپ سے سدا محفوظ جو دستِ مصطفے کو سائباں سمجھتا ہے مقامِ سدرا سے آگے مقام ہے اُن کا مقام اُن کا بھلا تُو کہاں سمجھتا ہے یہاں سمجھتے ہیں […]

اسی لئے تو ہے میرا سفر مدینے کا

مجھے بھی ہونا ہے جا کر شجر مدینے کا میں جان و دل سے ہوں احسان مند اُن سب کا سمجھتے ہیں جو مجھے بھی حجر مدینہ کا بکھیرتا ہے اجالے جو نور کے ہر سُو چمک دمک سے ہے اپنی قمر مدینہ کا مِلا ہے جو بھی، جِسے بھی، مِلا ہے حسبِ طلب میں […]

خالق کل مالک ارض و سما تو ہی تو ہے

مفلس و زردار و بے کس کا خدا تو ہی تو ہے کون دنیا میں ہے میرا ایک بس تیرے سوا اپنے بندوں کے دکھوں سے آشنا تو ہی تو ہے کائنات قلب و جاں میں دوڑتے خو ں کی قسم ڈوبتی کشتی کا مولا آسرا تو ہی تو ہے دیتا ہے تیری گواہی یہ […]

میں شوقِ دید سے لبریز دل لئے ہوئے ہوں

اور ایک عمر سے یہ مستقل لئے ہوئے ہوں یہ محو رہتا نہیں ذکرِ مصطفے میں اگر میں کوئی دل نہیں پتھر کی سل لئے ہوئے ہوں کبھی تو پھوٹے گی عشقِ رسول کی کونپل میں دل سی کِشت میں جو آب و گِل لیے ہوئے ہوں