خوابوں کی دہلیز

ایک خواہش مرے دل میں برسوں سے ہے میری راتیں اُجالوں سے معمور ہوں میری آنکھیں تجلّی کی روشن سحر پا کے مسرور ہوں میری تاریک دنیا میں ایسی بھی ہو اک سحر جلوہ گر سب سے میں کہہ سکوں میرے خوابوں کی دہلیز پر رات بھر لمحے لمحے کو سورج بناتے رہے جگمگاتے رہے […]

دُعا کا آسمان

وہ آسمانِ دُعا کہ جس پر تمام عمروں تمام نسلوں کا سُکھ لکھا ہے وہ جس میں ہم اپنی سب تمنّاؤں اور جذبوں کو وسعتیں دے رہے ہیں سرشار ہو رہے ہیں وہ ایک شہرِ جزا کہ جس میں ہمارے آنسو (خوشی کے آنسو) چراغ بننے کے منتظر ہیں وہ آسمانِ دُعا ہے کس کا […]

دُھوپ میں تلاشِ سائباں

مجھے یقیں ہے وہ سن رہے ہیں نگاہِ خاموش کی صدائیں دُکھوں سے بوجھل مری نوائیں وہ جانتے ہیں ہزارہا درد و غم کی شمعیں فسردہ سینوں میں جل رہی ہیں یہ جسم و جاں جو شکست خوردہ ہیں سوچتے ہیں غم و الم کی جو دھوپ پھیلی ہوئی ہے اس میں کرم کے بادل […]

سرد ہوا نفرت کا جہنم ِکھلے پیار کے پھول

وحشی لمحوں کی معزولی سرد ہوا نفرت کا جہنم ِکھلے پیار کے پھول وہ آئے تو وحشی لمحے سب ٹھہرے معزول خیر صفات رُسول وہ جو چلے تو سب نے دیکھا عرش کو حرفِ سلام ان سے پہلے کب کوئی بندہ تھا قوسین مقام اُن کی عظمت کے آگے ہیں سب کی انائیں دُھول خیر […]

وہ جو شبنم کی پوشاک پہنے ہوئے

وہ جو شبنم کی پوشاک پہنے ہوئے زرد پتوں کے جسموں میں لہرا گئے جن کے نقش کفِ پاک کی رعنائیاں نسل آدم کو خاکِ شفا بن گئیں عرشِ اعظم کی دہلیز کے اُس طرف نام جن کا ازل ہی میں لکھا گیا جو کتابِ جہاں کے سیہ حاشیے پر اُجالوں کی رحمت رقم کر […]