دل میں روشن تری یادوں کی جو قندیل ہوئی

میرے آقا مرے ارمان کی تکمیل ہوئی تیری ہی ذات ہے ایجادِ دو عالم کا سبب تیرے ہی واسطے کونین کی تشکیل ہوئی عالم خَلق میں تجھ جیسی مسلم کس کی عظمت و رفعت و فوقیت و تفضیل ہوئی جسکی تخلیق ہے تکوینِ جہاں سے پہلے ساری دنیا اسی اجمال کی تفصیل ہوئی اک ترے […]

رنج و غم کی دھوپ میں سب پر سایہ کرنے والی ہے

میرے آقا تیری رحمت طوبیٰ کی اک ڈالی ہے بند ہیں آنکھیں پیش نظر ہے گنبد خضریٰ کا منظر شہر مدینہ جانے کی ہم نے اب یہ راہ نکالی ہے فکر ہماری رکھے ہمیشہ دنیا ہو یا عقبی ہو ایسا کسی کا ہو نہیں سکتا جیسا ہمارا والی ہے مکہ مدینہ میں وہ رہیں یا […]

اے تعالی اللہ قدر و اعتلائے مصطفیٰ

کون جانے مصطفیٰ کو جز خدائے مصطفیٰ سارا عالم چاہتا ہے مرضیِ پروردگار مرضیِ رب دوعالم ہے رضائے مصطفیٰ رقص فرمائے اجابت ، بڑھ کے رحمت چوم لے جب اٹھے سوئے فلک دستِ دعائے مصطفیٰ طائرِ فکر و خرد پہنچے وہاں تک کیا مجال اللہ اللہ منزل قرب دنائے مصطفیٰ آسماں کی حیثیت کیا آسماں […]

میرے سرکار کا جس پر کرمِ ناز ہوا

تاجداروں سے بھی اسکا بڑا اعزاز ہوا ڈھونڈتے ڈھونڈتے محبوب خدا کی منزل طائر فکر کا شل شہپرِ پرواز ہوا نعت کہتے ہوئے جب صبح کا سورج چمکا تب کہیں جا کے مجھے وقت کا انداز ہوا اسوۂ رحمت عالم پہ عمل تھا اس کا اس لیے سارے زمانے میں وہ ممتاز ہوا آگیا روضۂ […]

در سرکار پہ جانے میں مزہ آتا ہے

حال رو رو کے سنانے میں مزہ آتا ہے صاحبِ گنبد خضریٰ کی توجہ کے طفیل آسمانوں کو جھکانے میں مزہ آتا ہے قمقمے گھر کے در و بام پہ روشن کرکے بزم سرکار سجانے میں مزہ آتا ہے ڈھونڈتے رہتے ہیں جو ذکرِ نبی کی محفل ان فرشتوں کو بلانے میں مزہ آتا ہے […]

رحمتِ محبوبِ داور ہوگئی

رحمتِ محبوبِ داور ہو گئی ساری دنیا خلد منظر ہو گئی حُبِ آقا نے کیا دل میں قیام "مشعلِ ایماں منور ہو گئی” ختم ہونے کو ہے غم کا سلسلہ مہرباں یادِ پیمبر ہو گئی پڑ گئے جس خاک پر ان کے قدم غیرتِ صد ماہ و اختر ہو گئی دیکھیے فیضانِ نعتِ مصطفیٰ نکہتِ […]

جب بھی الجھے گا غلامانِ شہ ابرار سے

ہوگا تیرا ہی زیاں کہدونگا یہ منجدھار سے ہے چمن زار مدینہ سے تعلق استوار کیا غرض مجھ کو کسی گلشن ، کسی گلزار سے تشنہ لب آنکھوں کی یہ تشنہ لبی کب تک حضور کیجیے سرشار مجھ کو شربت دیدار سے اب بھی خوشبودار ہیں شہر نبی کے بام و در آج بھی آتی […]

عطا کا مال و زر دامن میں بھرکر ناز کرتا ہے

تری دہلیز پر آکر گدا گر ناز کرتا ہے ہر اک غم کا مداوا ہے ترا غم اے مرے آقا جو مل جائے ترا غم ، قلبِ مضطر ناز کرتا ہے مدینے کی طرف رخ کر لیا پرواز کا میں نے مری پرواز پر اب میرا شہپر ناز کرتا ہے اندھیرے بھول کر بھی اس […]

شہِ دیں کی نعتیں سنانا مبارک

مقدر ترا مسکرانا مبارک مبارک مجھے گردِ راہِ مدینہ تمہیں خلعتِ خسروانہ مبارک جو گزرے ثنائے شفیع الوریٰ میں وہ ساعت مبارک ، زمانہ مبارک ہوں مصروف نعتوں کی بست و بنت میں ہے کتنا مرا تانا بانا مبارک ہے جس کے لبوں پر درودوں کا نغمہ اسے رحمتِ جاودانہ مبارک ہے سینہ ترا مخزن […]

یارب وہ دن بھی آئے اک بار زندگی میں

جاکر پڑھوں میں نعتیں سرکار کی گلی میں میرا خیال اس سے اک پل نہ جائے باہر لذت ملی ہے ایسی نعتوں کی شاعری میں گنجینۂ تلطف اس پر ہوا نچھاور سرکار کو پکارا جس نے بھی بے کسی میں اے عشقِ سرورِ دیں ہمراہ یوں ہی رہنا ہر راہ طے کرونگا میں تیری رہبری […]