ورا ہے وسعت لفظ و بیاں سے اسکی زیبائی

کلام اللہ نے جس روئے تاباں کی قسم کھائی کہوں بھی میں تو کس منھ سے کہوں ، جلوہ کریں آقا کہاں ہے تاب ان آنکھوں میں ہونے کو تماشائی کرم اے رحمت کل کربلا والوں کے صدقے میں زمانہ منتظر ہے دیکھنے کو میری رسوائی چراغ اکرامِ آقا کا ہوا روشن بس اک پل […]

بے خطر کہیے ، برملا کہیے

ان کو کونین کی بقا کہیے مہرِ شفقت مہِ عطا کہیے ان کو رحمت کا سلسلہ کہیے کون ہے غم گسار ان کے سوا ان سے ہی اپنا ماجرا کہیے یہ دیارِ نبی کی مٹی ہے ہر مرض کی اِسے دوا کہیے میرے آقا ، مِرے شہِ دیں کو وجہِ تخلیقِ دو سَرا کہیے چاند […]

ذکرِ شاہِ ھدیٰ کیجیے

قلب کو آئِنہ کیجیے ہے یہ دربارِ شاہ ہدیٰ زور سے مت صدا کیجیے مشک سے دھو کے اپنی زباں مصطفیٰ مصطفیٰ کیجیے میرے آقا ! مری فکر کو ذوقِ مدحت عطا کیجیے مہربانی کے برسیں گے پھول ورد صل علیٰ کیجیے کیجیے گفتگوئے نبی چاند کو ہم نوا کیجیے عظمتِ مصطفیٰ کا بیاں کو […]

اس کا ثانی نہیں اس زمیں پر کہیں اس کے جیسا کہاں دوسرا اور ہے

چاند سورج سے پوچھا تو کہنے لگے نقش پائے حبیب خدا اور ہے جو نظر پڑ گئی ہوش کھونے لگی پڑھ لیا جس نے دل نذر کرنے لگا صاحبان نظر کا ہے یہ فیصلہ مصحف چہرۂ مصطفیٰ اور ہے ہیں جہاں میں بہت اور خاصانِ رب محترم ہیں ہماری نگاہوں میں سب جسکی عظمت کا […]

شہرِ رسولِ پاک میں جانا نصیب ہو

پھر عمر بھر وہیں کا ٹھکانہ نصیب ہو خاموشیوں کا لہجہ ہو ، احساس کی زباں یوں ان کو دل کا حال سنانا نصیب ہو بانہوں میں مجھ کو رحمتِ آقا سمیٹ لے دامانِ عاطفت میں سمانا نصیب ہو اے میرے خواب! چل مجھے لے کر اُسی طرف دل کہہ رہا ہے ان کا زمانہ […]

ہر حسن لازوال ہے شہرِ رسول میں

ذرہ بھی با کمال ہے شہرِ رسول میں محتاج ہو ، غنی ہو ، گدا ہو کہ تاجور ہر شخص مالا مال ہے شہرِ رسول میں صدیق کے لقب سے نوازا گیا جسے وہ صاحبِ کمال ہے شہرِ رسول میں دیوار ، بام ، راستے ، گلیاں ، ہوا ، فضا ہر چیز بے مثال […]

محبوب خدا صاحب قرآن وغیرہ

تیرے ہیں لقب سید و سلطان وغیرہ کیا محفل میلاد سجی تھی ترے گھر میں خوشبو میں نہائے ہیں جو دالان وغیرہ اے ذرۂ طیبہ تری رعنائی کے آگے کیا چیز ہیں یہ زہرہ و کیوان وغیرہ نسبت سے تری ہوگیے بے مثل جہاں میں ایوب و انس ، بو ذر و سلمان وغیرہ اے […]

دونوں جہاں کے سلطاں تشریف لا رہے ہیں

یعنی شہِ رسولاں تشریف لا رہے ہیں عالی نسب ہے جن کا، رحمت لقب ہے جن کا وہ فخرِ نوعِ انساں تشریف لا رہے ہیں جن کے سوا کوئی بھی پہونچا نہیں وہاں تک وہ لا مکاں کے مہماں تشریف لا رہے ہیں پڑھتے ہیں نعت میرے دیوار و بام سارے گھر میرے جان خوباں […]

جب سے میرے ہاتھ آیا تیرا دامانِ کرم

دیکھتے ہیں حیرتوں سے مجھ کو یارانِ کرم جب ہجومِ غم نے گھیرا ہے مجھے یا مصطفیٰ کام آیا ہے فقط تیرا ہی فیضانِ کرم میں اسیر دشت تیرہ ہوں سراسر یا رسول تیری ہستی ہے سراپا مہرِ تابانِ کرم تھا مقدر تجھ کو ہونا رحمۃ للعالمین اس لیے آیا ترے حصے میں سامانِ کرم […]

اے سرور دیں! سید ابرار ! اغثنی

ہر سمت سے ہے کفر کی یلغار ، اغثنی در پیش ہے اک معرکہ خیبر سا ہمیں بھی اے شیرِ خدا ، حیدر کرار اغثنی حبس اتنا زیادہ ہے کہ گھٹنے لگیں سانسیں مشکل میں ہے آقا ترا بیمار اغثنی پھر شوق ہوا در پہ ترے آنے کو بیتاب پھر وقت ہوا راہ کی دیوار […]