گنبدِ سبز نگاہوں میں بسا ہو ، آمین

اور ہر سانس مری محو ثنا ہو ، آمین نعت کا طائر خوش لہجہ جو نکلے لب سے گلشن طیبہ میں وہ نغمہ سرا ہو آمین راہ طیبہ کی ہو اور ذکر نبی کی خوشبو میں ہوں اور قافلۂ باد صبا ہو آمین جس طرف بھی رہ دنیا میں سفر ہو آقا سامنے آپ کا […]

دعا جو بھی مانگوں خدایا اثر دے

مرے دل کو عشقِ شہِ دیں سے بھر دے سبھی راستے بند کر کے تو یارب! مجھے شہرِ سرکار کی رہگذر دے تمنا نہیں سونے چاندی کی مجھ کو مجھے علم و عرفاں کے تازہ ثمر دے مجھے مصطفیٰ کا ہو دیدار حاصل نگاہوں کو وہ لمحۂ معتبر دے مجھے شہرِ طیبہ میں مسکن عطا […]

پَے بہ پَے اور جا بجا رب عظیم

ذکر ہے تیرا چھڑا رب عظیم سب ترے سب ہے ترا رب عظیم اے خدا میرے خدا رب عظیم وسعت کونین ہر ذرے میں ہے مرحبا صد مرحبا رب عظیم تو نظر آتا نہیں لیکن ہے تو آئینہ در آئینہ رب عظیم سطح دریا پر جو لکھتی ہے ہوا ہے تری حمد و ثنا رب […]

کونین کی فضا میں انوار چھا رہے ہیں

پہنے قبائے نوری ، سرکار آ رہے ہیں ہوں آسمان والے یا ہوں زمین والے آمد پہ مصطفیٰ کی ، خوشیاں منا رہے ہیں میلاد مصطفیٰ سے پر کیف ہیں بہاریں گلزار و باغ عالم خوشبو لٹا رہے ہیں نکلے جلوس لے کر باد صبا کے جھونکے غنچے چٹک چٹک کر نعتیں سنا رہے ہیں […]