جب مدینے کا مسافر کوئی پا جاتا ہوں

حسرت آتی ہے یہ پہنچا میں رہا جاتا ہوں دو قدم بھی نہیں چلنے کی ہے مجھ میں طاقت شوق کھینچے لیے جاتا ہے میں کیا جاتا ہوں قافلے والے چلے جاتے ہیں آگے آگے مدد اے شوق کہ پیچھے میں رہا جاتا ہوں اس لیے کہ نہ ملے روکنے والوں کو پتہ محو کرتا […]

جب مسجدِ نبوی کے مینار نظر آئے

اللہ کی رحمت کے آثار نظر آئے منظر ہو بیاں کیسے الفاظ نہیں ملتے جس وقت محمد کا دربار نظر آئے بس یاد رہا اتنا سینے سے لگی جالی پھر یاد نہیں کیا کیا انوار نظر آئے دُکھ درد کے ماروں کو غم یاد نہیں رہتے جب سامنے آنکھوں کے غم خوار نظر آئے مکّے […]

پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے ہر آہ گئی عرش پہ یہ آہ کی قسمت ہر اشک پہ اک خلد ہے ہر اشک کی قیمت تحفہ یہ ملا ہے مجھے سرکارِ نبی سے آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے شکرِ خدا کہ آج گھڑی اُس سفر کی ہے جس پر نثار جان و […]

یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر

یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر اے حسن والے اور اے انسانوں کے سردار   من وجھک المنیر لقد نورالقمر آپ کے رخ روشن سے چاند چمک اٹھا   لا یمکن الثناء کما کان حقہٗ آپ کی تعریف و توصیف آپ کی شان کے شایان ممکن ہی نہیں   بعد از خدا بزرگ توئی قصّہ […]

تنم فرسودہ جاں پارا ز ہجراں یا رسول اللہ

دلم پژمُردہ آوارا ز عصیاں یا رسول اللہ ز کردہ خویش حیرانم سیاہ شد روز عصیانم پشیمانم پشیمانم پشیماں یا رسول اللہ ز جام حب تو مستم با زنجیر تو دل بستم نمی گویم کے من ہستم سخن داں یا رسول اللہ چوں سوئے من گزر آری من مسکیں ز ناداری فدائے نقش نعلینت کنم […]

واحسن منک لم ترقط عینی

واحسن منک لم ترقط عینی واجمل منک لم تلد النساء خلقت مبرائُ من کل عیب کانک قد خلقت کما تشاء ترجمہ پیارے آقا ان آنکھوں نے تجھ سے زیادہ حسین و جمیل کسی کو نہیں دیکھا اور تجھ سے زیادہ کامل کسی ماں نے نہیں جنا، آپ ہر عیب اور نقص سے پاک پیدا فرمائے […]

کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دُنیا بھول گیا

یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے دل ذوقِ تماشہ بھول گیا پھر روح کو اذنِ رقص ملا، خوابیدہ جنوں بیدار ہوا تلوؤں کا تقاضہ یاد رہا نظروں کا تقاضہ بھول گیا احساس کے پردے لہرائے ایماں کی حرارت تیز ہوئی سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ سر اپنا سودا بھول گیا پہنچا جو حرم کی چوکھٹ […]

شرمندہ سا لرزیدہ سا میں صحنِ حرم میں آیا ہوں

لے کر اک بوجھ گناہوں کا، میں صحنِ حرم میں آیا ہوں گر تو نہ بخشے گا مجھ کو، پھر کیسے بخشش پاؤں گا کر کے اُمیدیں وابستہ، میں صحنِ حرم میں آیا ہوں اِک ٹوٹی ہوئی سی ڈالی ہوں، میں تیرے کرم کا سوالی ہوں دل کو تھامے گرتا پڑتا، میں صحنِ حرم میں […]

حاضر ہیں ترے دربار میں ہم اللہ کرم اللہ کرم

دیتی ہے صدا یہ چشمِ نم اللہ کرم اللہ کرم ہیبت سے ہر اک گردن خم ہے ہر آنکھ ندامت سے نم ہے ہر چہرے پہ ہے اشکوں سے رقم اللہ کرم اللہ کرم جن لوگوں پہ ہے انعام ترا ان لوگوں میں لکھ دے نام مرا محشر میں مرا رہ جائے بھرم اللہ کرم […]

کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہُ اکبر اللہُ اکبر

دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر اللہُ اکبر اللہُ اکبر حمدِ خدا سے تر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں بس اک صدا آرہی ہے برابر اللہُ اکبر اللہُ اکبر ترے حرم کی کیا بات مولیٰ ترے کرم کی کیا بات مولیٰ تا عمر کر دے آنا مقدّر اللہُ اکبر اللہُ اکبر مانگی ہیں […]