الفاظ کے پردے میں اگر تُو نہیں نکلے

پھر نوک قلم سے کوئی جادو نہیں نکلے دھُلتا ہے مرے اشکوں سے ہر رات یہ پھر بھی تکیے سے ترے قرب کی خوشبو نہیں نکلے منصف تو بڑی بات اگر ڈھونڈ نے جاؤ اِس شہر ستم گر میں ترازو نہیں نکلے روئے جو کبھی نیشۂ حالات پہ ہم لوگ اک زہر ٹپک آیا ہے […]

ریت گھڑی

(لمبی اداسی تان کے چپ سو گیا ہے وقت) ٹھہری ہے ایک نقطے پہ گزرانِ روز و شب خود اپنی گردشوں میں کہیں کھو گیا ہے وقت گرتا ہے ریزہ ریزہ سا لمحوں کا ریگزار شیشے کے ایک ظرف میں گم ہو گیا ہے وقت اُلٹے گا ریگزار یہ دورانیے کے بعد پھر سے پلٹ […]

حلیفِ ظلمتِ شب تار ہم نہیں ہوں گے

سحر سے بر سرِ پیکار ہم نہیں ہوں گے یہ خوابِ غفلت بیخود ہمیں گوارا ہے فروغِ جبر میں بیدار ہم نہیں ہوں گے ہمیں عزیز ہے حرمت جہادِ منزل کی شریکِ کاوشِ بیزار ہم نہیں ہوں گے کسی حریفِ ستمگر کی پیشوائی میں شریکِ مجمع اغیار ہم نہیں ہوں گے سجاؤ سر پہ کسی […]

خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

بحر ظلمت میں رواں جیسے سفینے روشن چند لمحے جو ترے نام کے مل جاتے ہیں روز اُن کے دم سے ہیں مرے سال مہینے روشن کسی جلوے کی کرامت ہے یہ چشم بینا کسی دہلیز کا احسان جبین روشن میرے اشکوں میں عقیدت کے جہاں ہیں آباد آنکھ میں رہتے ہیں کچھ مکّے مدینے […]

جس خاک سے بنے تھے ہم اُس خاک پر گرے

شاخِ شجر سے ٹوٹ کے جیسے ثمر گرے سونپی ہیں راہِ شوق نے وہ وہ امانتیں کاندھوں سے رہ نورد کے زادِ سفر گرے آیا ہے کس کا نام یہ نوکِ قلم پر آج کاغذ پر آ کے سینکڑوں شمس و قمر گرے خاشاک بن گئے ہیں ہواؤں کے ہاتھ میں اپنی جڑوں سے ٹوٹ […]

دل کو ٹٹولئے، کوئی ارمان ڈھونڈئیے

پھر سے کسی نظر میں پرستان ڈھونڈئیے یونہی گزر نہ جائے یہ موسم شباب کا آرائشِ حیات کا سامان ڈھونڈئیے کب تک گلاب ہاتھ میں لے کر پھریں گے آپ موسم بہت شدید ہے گلدان ڈھونڈئیے دیوار ہی گری ہے، یہ بازو نہیں گرے ملبہ اٹھا کے سائے کا امکان ڈھونڈیے اٹھتی ہے اک صدا […]

دل تو پتھر ہوئے، غم پھر بھی کسک دیتے ہیں

آگ اتنی ہو تو پتھر بھی چمک دیتے ہیں خاک گرتی ہے جو سر پر غمِ دنیا کی کبھی نام لے کر ترا ہولے سے جھٹک دیتے ہیں زندگی جب بھی نظر آتی ہے عریاں اپنی ہم ترے درد کی پوشاک سے ڈھک دیتے ہیں یاد کے پھول کتابوں میں دبے رہنے دو خشک ہو […]

خیالِ خاطر احباب ہمسفر رکھنا

سفر کہیں کا ہو آغاز پر نظر رکھنا شعاع نور محبت کو رکھنا قبلہ نما جہاں یہ دل کرے سجدہ وہیں پہ سر رکھنا تمام روپ محبت کے خوبصورت ہیں کوئی بھی رشتہ کسی سے ہو معتبر رکھنا چراغ بن نہیں سکتے تو بن کے تم فانوس کسی چراغ کو موسم سے بے خطر رکھنا […]