اردوئے معلیٰ

Search

خیالِ خاطر احباب ہمسفر رکھنا

سفر کہیں کا ہو آغاز پر نظر رکھنا

 

شعاع نور محبت کو رکھنا قبلہ نما

جہاں یہ دل کرے سجدہ وہیں پہ سر رکھنا

 

تمام روپ محبت کے خوبصورت ہیں

کوئی بھی رشتہ کسی سے ہو معتبر رکھنا

 

چراغ بن نہیں سکتے تو بن کے تم فانوس

کسی چراغ کو موسم سے بے خطر رکھنا

 

قلم کو رکھنا ہمیشہ حصار گیتی میں

تخیل اپنا مگر آسمان پر رکھنا

 

ظہیرؔ اداس سی رہتی ہے یہ گلی اپنی

کبھی کبھی سہی لیکن یہاں گزر رکھنا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ