کوئی فخر زہد و تقویٰ، نہ غرورِ پارسائی
مجھے سب خبر ہے کیا ہے مرے نفس کی کمائی مجھے جب کبھی اندھیرے ملے راہِ جستجو میں نئی مشعل تمنا ترے نام کی جلائی اسے کیوں نہ سر پہ رکھوں، یہ جزائے بندگی ہے ترے نام سے مزیّن مرا کاسۂ گدائی وہ جو ضبط سے نہ نکلا، کبھی نطق تک نہ پہنچا اُسی حرفِ […]
