رات ڈھلتی رہی ، بات ہوتی رہی

شعر کہتے رہے ، نعت ہوتی رہی سیرتِ مصطفیٰ پر جمی تھی نگہ اور تخیل کی بہتات ہوتی رہی تھے لبوں پر درودوں کے وہ زمزمے نکہتِ گُل کی برسات ہوتی رہی عرش پر بزمِ میلاد رکھی گئی معتبر آپ کی ذات ہوتی رہی جب سے اوڑھا اسیری کے اس شوق کو زندگی مثلِ میقات […]

آتا ہے جب بھی لفظِ محمد اذان میں

میلاد ہونے لگتا ہے دل کے مکان میں صورت کی اُن کے سیرت و کردار کی کہیں ملتی نہیں مثال کسی بھی جہان میں حضرت حلیمہؓ آپ کی گودی کے لعل سا دھرتی پہ تھا نہ کوئی کہیں آسمان میں عشقِ رسولِ ہاشمی کی ہے یہ بھی عطا نعتیں سُنوں تو شہد ٹپکتاہے کان میں […]

لفظ لکھوں جو بھی ، ہو وہ نعت کا صلّیِ علیٰ

تذکرہ ہو آپ کی ہی ذات کا صلّیِ علیٰ راستے سارے مدینے کی طرف ہوں گامزن دن کا ہو یا پھر سفر ہو رات کا صلّیِ علیٰ کیا مقامِ مصطفی ہے ؟ جانتا ہے بس خدا علم کس کو آپ کے درجات کا صلّیِ علیٰ یہ سبھی مخلوق دنیا کی ازل سے آج تک کھا […]

آقا کی محبت ہی مرے پیشِ نظر ہو

درپیش مجھے جب بھی مدینے کا سفر ہوں لگ جائیں مری سوچ کو پر کاش کبھی جو پرواز مری پہلی ہو احمد کا نگر ہو وہ کیف ِ حضوری ہو مجھے طوفِ نظر کا اپنا ہی پتہ ہو ، نہ کسی کی بھی خبر ہو درکار نہیں کچھ بھی مجھے شعر و سخن سے اِک […]

تخلیق کا وجود جہاں تک نظر میں ہے

جو کچھ بھی ہے وہ حلقۂ خیرالبشر میں ہے روشن ہے کائنات فقط اُس کی ذات سے وہ نور ہے اُسی کا جو شمس و قمر میں ہے اُس نے سکھائے ہیں ہمیں آدابِ بندگی تہذیب آشنائی یہ اُس کے ثمر میں ہے چھوُ کر میں آؤںگنبدِ خضریٰ کے بام و در یہ ایک خواب […]

ہر اِک تخلیق کے من کی صدا اللہ الف اللہ

سبق پہلا جو بچپن میں پڑھا اللہ الف اللہ فنا ہر شے کی بس تیری بقا اللہ الف اللہ تری جاگیر ہیں ارض و سما اللہ الف اللہ گرج میں بادلوں کی یہ سُنا اللہ الف اللہ خموشی میں ستاروں کی ندا اللہ الف اللہ یہی سبزے پہ شبنم نے لِکھا اللہ الف اللہ ہر […]

مشکلوں میں پکارا کرم ہی کرم

ہوگیا مجھ پہ آقا کرم ہی کرم اُن کے دامانِ رحمت میں جو آگیا کون ہے بے سہارا؟ کرم ہی کرم اُس پہ رحمت رہے گی خدا کی سدا جس پہ ہو مصطفی کا کرم ہی کرم من کہ مدحت سرا ام سرِبزمِ نعت مجھ پہ بھی شاہِ والا کرم ہی کرم مرتضیٰؔ وہ سراپا […]

دھوم ہر سمت جشنِ ولادت کی دھوم

آمدِ شمعِ فخرِ رسالت کی دھوم ہر طرف سلسلۂ درود و سلام ہر جگہ آپ کی شانِ رحمت کی دھوم اُن کے در سے ہوا رد نہ کوئی سوال اُن کے دم سے ہے جود و سخاوت کی دھوم قرن بھی جن کے تھے منتظر ، آگئے پھیلی ہے ہر طرف اُن کی بعثت کی […]

سفر ہے خواب کا اور باادب ہے

مقابل روضۂ شاہِ عرب ہے ادا ہوگا نہیں توصیف کا حق فقط کوشش ہے ، چاہت ہے ، طلب ہے مرے لفظوں سے پھوٹی روشنی اور یہ صفحوں پر اُجالا سا عجب ہے میں کہتا ہوں نبی کی نعت دل سے یہی دل کی طہارت کا سبب ہے قوی امکان ہے بخشش کا اشعرؔ درودِ […]