آرہا ہے مری ہر دعا میں اثر

بڑھ رہا ہے مسلسل یہ ذوقِ سفر چشمِ خفتہ کا ہے خوابِ بیدار یہ آنکھ کھولوں مقابل ہو اُن کا نگر کاش مل جائے میری جبیں کو بھی اب میرے آقا کا ، سلطان کا سنگِ در آپ ہیں آسرا عاصیوں کا حضور اس لئے ہے شفاعت پہ سب کی نظر بے سلیقہ ہوں میں […]

اسوۂ کاملہ مرحبا مرحبا

خلد کا راستہ مرحبا مرحبا رشک جس پر کریں سب کے سب انبیأ آپ کا مرتبہ مرحبا مرحبا ظلمتِ شب میں ان کے قدم سے ہوئی نور کی ابتدا مرحبا مرحبا وہ تہی دامنوں پر رہیں ملتفت وہ سراپا سخا مرحبا مرحبا جن کے ملبوس پر چاند پیوند کے وہ شۂ دوسرا مرحبا مرحبا مجھ […]

میں کہاں جاؤں تیرے در کے سوا

ہے کہیں کیا اماں؟ اِدھر کے سوا تیری چاہت ہے میرا سرمایہ ورنہ دنیا میں کیا ہے شر کے سوا منتظر اذنِ حاضری کے ہیں مضمحل جان چشمِ تر کے سوا عشق تیرا ہو منکشف مجھ پر پھر رہے کچھ نہ اِس اثر کے سوا چاہیے اور کیا ؟ بھلا مجھ کو میرے آقا کی […]

یہ زمیں تیری ، آسمان ترا

اور اس کے جو درمیان ترا یہ زمان و مکان تیرے ہیں یہ جہاں تیرا ، وہ جہان ترا ثبت ہر قرن ، ہر زمانے پر تجھ سے پہلے بھی تھا نشان ترا ہم طلب گار تیری رحمت کے ہم پہ چھت تیری ، سائبان ترا سارے مشغول ہیں گدائی میں سنگِ در تیرا ، […]

منقبت سیّدہ فاطمہؓ سیّدۃ النسأ :عکسِ فکرِ حیأ سیّدہ فاطمہؓ

عکسِ فکرِ حیأ سیّدہ فاطمہؓ شمعِ بزمِ ردا سیّدہ فاطمہؓ سربسر زینتِ خانۂ مُرتضیٰؓ بنتِ خیرالوریٰ سیّدہ فاطمہؓ زہد و تقویٰ میں جن کا نہ ثانی کوئی طیبہ ، طاہرہ ، سیّدہ فاطمہؓ عرش سے جن کے سجدوں کو عظمت ملی آپؓ وہ ساجدہ سیّدہ فاطمہؓ میں بھی اشعرؔ ہوں ادنیٰ سا اُن کا غلام […]

منقبت سیّدنا ابی طالب : صبر کی انتہا ہے سجدے میں

صبر کی انتہا ہے سجدے میں خونِ ناحق بہا ہے سجدے میں حملہ آور ہوا کوئی ملعون اور علی مرتضیٰؓ ہے سجدے میں مسجدِ کوفہ بن گئی مقتل فخرِ خیرالوریٰ ہے سجدے میں بزدلی دیکھ ابنِ ملجم کی میرا شیرِ خدا ہے سجدے میں قدسیوں نے کہا گواہی میں اوجِ صبر و رضا ہے سجدے […]

مل گئی جب گلی مدینے کی

آرزو بڑھ گئی ہے جینے کی جو اطیعو الرسول میں گزرے ہے وہی زندگی قرینے کی نعت کا فیض بھی ملا مجھ کو یہ نوازش بھی زندگی نے کی آپ ہیں انتہا نبوت کی اس کی تصدیق ہر نبی نے کی اب تو ہو جائے اِک نگاہِ کرم اب تو بجھ جائے آگ سینے کی […]