سیرتِ پاک پر بات کا سلسلہ

ہے سراسر عبادات کا سلسلہ وردِ صلِّی علیٰ کے سبب مجھ پہ ہے یہ مسلسل عنایات کا سلسلہ آپ کے نور سے مٹ گئیں ظلمتیں چھٹ گیا ہے سیہ رات کا سلسلہ ہے میسّر تیقّن کو امروز بھی مصطفیٰ کی کرامات کا سلسلہ صرف اذنِ حضوری کا ہوں منتظر ہو بھی جائے ملاقات کا سلسلہ […]

ثنأ کی پتّیاں جو پھول ہونا چاہتی ہیں

مجھے لگتا ہے یہ مقبول ہونا چاہتی ہیں مدینے کے مناظر کو بیاں کیسے کروں میں مری آنکھیں وہاں کی دھول ہونا چاہتی ہیں نگاہیں اِک تحّیر سے جمی ہیں سنگِ در پر مجھے معلوم ہے مبذول ہونا چاہتی ہیں