محمد اوّلیں تخلیق یعنی

محمد آخریں تصدیق یعنی محمد مصطفٰی متنِ نبوت ہیں باقی انبیاء تعلیق یعنی وہی خالق کے محبوب و محب بھی وہ جن کی خلق میں تشویق یعنی واشرقت الارضُ بنورک حرا سے پھیلتی تشریق یعنی وہ جتنے بھی صحیفے آ چکے تھے وہ سب میں آخری تطبیق یعنی ہوئے مکشوف جس سے سب حقائق دقائق […]

یک زباں آج ہوئے نطق و قلم بسم اللّٰہ

دل کی تختی پہ کروں نعت رقم بسم اللّٰہ دشت در دشت کھلے باغ ارم بسم اللّٰہ خیر فرما جو ہوئے پاک قدم بسم اللّٰہ زائرِ طیبہ سنا کوئی بلاوے کی خبر جان و دل ،گوش و نظر سب ہیں بہم بسم اللّٰہ خیمۂ جاں میں جلا رکھے ہیں حسرت کے چراغ لطف فرمائیں مرے […]

تری ذاتِ حق جلوہ گر سُو بہ سُو ہے

جِدھر دیکھتا ہوں اُدھر تو ہی تُو ہے مچلتی دلوں میں تری آرزُو ہے جسے دیکھوں اس کو تری جُستجو ہے صبا کے لبوں پر تری گفتگو ہے مہکتی چمن در چمن مُشکبو ہے تو رازق ہے مخلوقِ خورد و کلاں کا ترے ہی کرم سے سبھی کی نُمو ہے سمندر کی لہروں میں تجھ […]