اب جائے کہاں اُمّتِ دلگیر نبی جی
کام آتی نہیں کوئی بھی تدبیر نبی جی مشکل پہ ہے مشکل تو مصیبت پہ مصیبت اس عُسر میں ہو صورتِ تیسیر نبی جی حالات ہوئے جاتے ہیں ابتر سے بھی اخرب للّٰہ کوئی صورتِ تعمیر نبی جی مجبور ہے محصور ہے وہ کرب و بلا میں ہے خون میں ڈوبا ہوا کشمیر نبی جی […]