کہکشاں کہکشاں آپ کی رہگذر

منزلوں کا نشاں آپ کی رہگذر سوئے منزل رواں کارواں کارواں عظمتوں کا نشاں آپ کی رہگذر راہبر ہو گئے آپ کے رہ نشیں رہبرِ رہبراں آپ کی رہگذر آپ کی زندگی شرحِ قرآن ہے جادۂ جاوداں آپ کی رہگذر آپ کے خُلق سے نفرتیں مٹ گئیں الفتوں کا بیاں آپ کی رہگذر حسنِ خیرِ […]

اسم تیرا ہے ثنائے تازہ

اک نئی نعت نوائے تازہ یوں بھی کہلائی تری بات حدیث اس میں رہتی ہے ادائے تازہ شہرِ جاناں ہے بہت عطر فشاں لے کے زلفوں کی ہوائے تازہ شہرِ انور کے چمکتے کوچے نسبتِ ضَو کی ضیا ئے تازہ لمس پاتے ہی ترے قدموں کا ہو گئی خاک شفائے تازہ سایہ افگن ہے بہ […]

میں تو کم تر ہوں مری بات ہے اعلیٰ افضل

میری کیا بات بھلا، نعت ہے اعلیٰ افضل مجھ کو چھوڑو مرے ممدوح کی تعریف سنو رَبّ کے مابعد وہی ذات ہے اعلیٰ افضل نصف شب میں جو ضیا بار ہو وہ مہرِ منیر روزِ روشن سے بھی وہ رات ہے اعلیٰ افضل اس کی یادوں نے کیا روح کا موسم جل تھل دل کی […]

ہے یہ غریبِ حرف پہ احسانِ مصطفٰی

نطق و قلم ہوئے جو ثنا خوانِ مصطفٰی وقفِ ثنا ہوئے تو ہوئے لفظ معتبر نعتوں کی یہ نیاز ہے فیضانِ مصطفٰی فکر و شعور و فہم پہ کھُلتے ہیں بابِ نعت پڑھتا ہوں الکتاب میں عرفانِ مصطفٰی ہے انبیا میں بعض کی بعضوں سےاونچی شان سب سے بلند تر ہے مگر شانِ مصطفٰی کیا […]

سرور و کیف میں ڈوبا ہو دیدہ دیدۂ دل

ثنا و نعت میں رہتا ہو ریشہ ریشۂ دل انہی کی بات کی خوشبو ہی لفظ لفظ میں ہو انہی کی یاد سے مہکا ہو گوشہ گوشۂ دل خیالِ طیبہ میں رہتے ہوں ہم نفس سارے بسائے رکھتے ہوں ایسے وہ خیمہ خیمۂ دل ثنا کی لہر زمانے میں اس طرح چھائے صدا ہو نعت […]

ہے تلخئ حالات سیہ رات بہت ہے

ہو جائے اگر چشمِ عنایات، بہت ہے جاں بخش ہے یہ قول کسی اہلِ نظر کا ہوں اُن کی نگاہوں میں یہی بات بہت ہے بَردے کو ملے بارِ دگر اذنِ حضوری بے مایہ کی آقا یہ مدارات بہت ہے پھر شام و فلسطین میں اے رحمتِ عالم! اُمّت تیری در رنج و بلیّات بہت […]

جادۂ ہستی کا ہے دستور سیرت آپ کی

ہادیٔ عالم ھدیٰ کا نور سیرت آپ کی مصحفِ لا ریب ہے پُر نور صورت آپ کی مظہرِ قرآں ہوئی مذکور سیرت آپ کی اب قیامت تک نہ آئے گا نیا ہادی کوئی ہے ابد تک ایک ہی دستور، سیرت آپ کی دشمنانِ جاں کی خاطر بھی دعا ، جاں بخشیاں رافت و رحمت سے […]

اسم تیرا ہے محمّد تو تری ذات کریم

ذکر عالی ہے ترا اور ترا خلق عظیم تو وہ داتا کہ عدو تیرے کرم سے نادم اے کہ تو رفقِ مجسّم اے رؤف اور رحیم قافلے یوں تری یادوں کے سحر دم اُترے جیسے گلشن میں چلی آئے کہیں بادِ نسیم تیرے ہوتے ہوئے کیوں کر نہ معطر ہو حیات جب ترا ذکر معنبر […]

اجالوں کا جہانِ بیکراں یہ پیر کا دن ہے

بہاروں میں بہارِ جاوداں یہ پیر کا دن ہے درودوں کی سلاموں کی صدائیں ہی صدائیں ہیں عجب آمد نشاں، حیرت سماں یہ پیر کا دن ہے ابھی تک راستے گلیاں فضائیں سب مہکتی ہیں تری نسبت سے ہی عنبر فشاں یہ پیر کا دن ہے ابھی تک روشنی ہی روشنی ہے بزمِ امکاں میں […]

نعت کا اہتمام بسم اللّٰہ

نعت ہو صبح و شام بسم اللّٰہ حمد اور نعت سے کریں آغاز پھر ہو کوئی کلام بسم اللہ حمد بے حد خدائے واحد کی نعتِ خیر الانام بسم اللہ دل بناؤ ذرا حرا صورت اترے مدحِ دوام بسم اللہ دل کی دھڑکن درود سے مہکے ہو لبوں پر سلام بسم اللہ کیجیے فرشِ راہ […]