حمد و ثنا سے پہلے زباں پاک کیجیے
بعد اسکے ذکر صاحب لولاک کیجیے دل میں چھپا کے جذبۂ عشق رسول پاک جان و جگر کو اپنے طربناک کیجیے مشغول ہو زبان درود و سلام میں یوں دستیاب روح کی خوراک کیجیے یادوں کا اپنی دے کے اجالا مرے حضور سینے سے ظلمتوں کا جگر چاک کیجیے کیجے بیاں جو گنبد خضریٰ کی […]