میرے خدا کا مجھ پہ یہ احسان ہو گیا

میں خواب میں مدینے کا مہمان ہو گیا لب پر درودِ پاک کے نغمات آئے تو دل کے سکون کا مرے سامان ہو گیا تھاما ہے جس نے عشق سے دامانِ مصطفی کامل ترین وہ بڑا انسان ہو گیا دوزخ کی آگ اُس کو بھلا کیا جلائے گی جو شخص اُن کے نام پہ قربان […]

حضور آپ کو پانے کی آرزو ہے مجھے

حضور طیبہ میں آنے کی آرزو ہے مجھے حضور جسم کے اندر بہت اندھیرا ہے چراغِ عشق جلانے کی آرزو ہے مجھے حضور غم ہیں کئی اور جان جوکھم میں کروں کیا رنج مٹانے کی آرزو ہے مجھے حضور اپنے پرائے تمام دشمن ہیں سبھی کو اپنا بنانے کی آرزو ہے مجھے حضور علم کی […]

اسوئہ کامل کے مظہر آپ ہیں شاہِ رسل

امن کے اعلیٰ پیمبر آپ ہیں شاہِ رسل بزمِ گیتی کی سبھی یہ رونقیں ہیں آپ سے روشنیء ماہ و اختر آپ ہیں شاہِ رسل چارہ کار و چارہ ساز و چارہ گر ، والیء کُل مہربان و بندہ پرور آپ ہیں شاہِ رسل جن کے باعث عالمِ ہستی کا قائم ہے وجود وہ حبیبِ […]

جہاں ، جہاں بھی نبی کی ثنا کی بات چلی

وہاں ، وہاں پہ خدا کی عطا کی بات چلی دل و نگاہ کے اجڑے چمن بھی کِھل اُٹھے بہارِ خلد نشاں جب صبا کی بات چلی میرے لبوں پہ درود و سلام جاری ہوا نبی کے ساتھ جب آلِ عبا کی بات چلی مرے نبی کی شفاعت سے میری بات بنی بروزِ حشر میری […]

توفیقِ الٰہی سے مستانہ ہوں مستانہ

سرکار کے جلوؤں کا دیوانہ ہوں دیوانہ میرے بھی گھرانے پر انوار کی بارش ہے یہ آپ کی آقا جی! ہے چشمِ کریمانہ سرکار کی آمد سے آباد ہوا عالم ورنہ تو یہ عالم تھا ویرانہ ہی ویرانہ سلطانِ مدینہ کا ہے مجھ پہ کرم یارو! نعتوں کا سخن تب ہی بخشا گیا شاہانہ اے […]

یامصطفی! خدارا اذنِ حضوری دیجے

رحمت کا ہو اشارہ اذنِ حضوری دیجے میری بھی ہے تمنا میں بھی مدینہ دیکھوں ہو جائے کوئی چارہ اذنِ حضوری دیجے اللہ کی قسم اک میرا تو اس جہاں میں ہیں آپ ہی سہارا اذنِ حضوری دیجے طیبہ کو دیکھنے کی ہر دل میں ہے تمنا ہر لب پہ ہے یہ نعرہ اذنِ حضوری […]

نعت پڑھئیے سیّد و سردار کی

پائیے رحمت نبی مختار کی چھوڑئیے سب نفرتوں کی گفتگو کیجیئے اب گفتگو بس پیار کی نور کی محفل سجی ہے آئیے بگڑی بن جائے گی ہر حبدار کی آ رہی ہے اس طرف بادِ صبا روح نکھرے گی گل و گلزار کی آپ سے ہی آپ کا سائل ہوں میں دیجیئے سوغات مجھ کو […]

شافعء روزِ جزا میرے نبی ہیں مصطفی

باعثِ رحمت ، عطا میرے نبی ہیں مصطفی جن کی خاطر سب بنے ارض و سما ، کون و مکاں وہ امیرِ دوسرا میرے نبی ہیں مصطفی حامی و ناصر ، نگہباں ، چارہ گر ، مشکل کشا سب کے وہ حاجت روا میرے نبی ہیں مصطفی عرش کی معراج والے ، تاج والے ، […]

جنہیں کوئی نہ پوچھے اُن کو سینے سے لگاتے ہیں

وہ رحمت ہیں سبھی پر رحمتوں کے دُر لٹاتے ہیں اگر دشمن بھی آ جائے تو اُس سے پیار کرتے ہیں وہ پتھر مارنے والوں سے بھی اچھا نبھاتے ہیں اگر وہ مسکرادیں تو اندھیرے جگمگا اُٹھیں بنا گٹھلی اگر چاہیں کجھوریں بھی اُگاتے ہیں چلے آؤ ادب کرتے درِ خیرالوریٰ پہ سب گنہگاروں کو […]

جس جس کے لب پہ نعتِ رسولِ عَرَبی ہے

واللہ وہی شخص مقدّر کا دَھنی ہے بزمِ جہانِ سیّدِ کون و مکان میں ہر شخص ستارہ بدنی ، گل چَمَنی ہے خود دے کے بھیک کہتا ہو منگتے کی خیر ہو ڈھونڈو جہاں میں اُن سا کہیں کوئی سخی ہے روکو نہ فرشتو اسے جانے دو عدن میں نسبت سے یہ بھی پنجتنی ، […]