اردوئے معلیٰ

Search

توفیقِ الٰہی سے مستانہ ہوں مستانہ

سرکار کے جلوؤں کا دیوانہ ہوں دیوانہ

 

میرے بھی گھرانے پر انوار کی بارش ہے

یہ آپ کی آقا جی! ہے چشمِ کریمانہ

 

سرکار کی آمد سے آباد ہوا عالم

ورنہ تو یہ عالم تھا ویرانہ ہی ویرانہ

 

سلطانِ مدینہ کا ہے مجھ پہ کرم یارو!

نعتوں کا سخن تب ہی بخشا گیا شاہانہ

 

اے کاش! کہ مدحت میں یہ عمرمری گزرے

مقبول جہاں بھر میں ہو میرا بھی نذرانہ

 

صدیق ، عمر ، عثماں ، حیدر سے ہے آقا کا

کس درجہ حسیں دیکھو یارانہ ہی یارانہ

 

دیدار عطا کر دو صدقے میں نواسوں کے

یہ دل کی تمنا ہے اے جلوئہ جانانہ

 

جبریلِ امیں سے بھی خادم ہیں رضاؔ جن کے

سرکارِ دوعالم کا وہ گھر ہے شریفانہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ