جس گھڑی لب پہ محمد کے ترانے آئے

ہاتھ میں ان کی محبّت کے خزانے آئے سوئی قسمت تو مقدر بھی تھا روٹھا روٹھا بخت لوگوں کے مرے آقا جگانے آئے رحمتِ کون و مکاں آپ کی ہستی ٹھہری سب کی تقدیر وہ دنیا میں بنانے آئے لاج رکھ لی مرے آقا نے مری کشتی کی لاکھ طوفاں مری کشتی کو بہانے آئے […]

آپ ہیں مصطفےٰ خاتم الانبیاء

آپ نورِ خدا خاتم الانبیاء مشکلیں دور ہوں آپ کے نام سے آپ مشکل کشا خاتم الانبیاء میرا ایمان ہے دہر میں آپ سے بڑھ کے بس ہے خدا خاتم الانبیاء آپ کے ہی سبب دو جہاں ہیں بنے شان ہے کیا شہا خاتم الانبیاء آپ ہیں ابتدا آپ ہیں انتہا رب نے خود ہے […]

نہیں بیاں کی ضرورت، حضور جانتے ہیں

ہر ایک قلب کی حاجت، حضور جانتے ہیں ہم ان کو دیکھیں گے مرقد میں نقد جاں دے کر ہمارے عشق کی قیمت حضور جانتے ہیں کہیں جو عشق میں ان کے قبول کرتے ہیں کہ عاصیوں کی عقیدت حضور جانتے ہیں فراقِ شہ میں جو آنکھوں سے روز بہتے ہیں ان آنسوؤں کی حقیقت […]

غریبوں کا واحد سہارا محمد

مدد مل گئی جب پکارا محمد بنائے گئے دو جہاں جس کی خاطر فقط آمنہ کا ہے پیارا محمد چھٹیں ظلمتیں ان کے آنے سے ساری اندھیروں میں ہیں اک اجالا محمد بٹے چاند ٹکڑوں میں سورج بھی پلٹے کریں اک ذرا گر اشارا محمد قیامت میں سارے پکاریں گے زاہدؔؔ خبر میری لیجیے خدارا […]

رب کی عظیم ذات کا مظہر حضور ہیں

اللہ نور، نور کا پیکر حضور ہیں پاتی ہے جن کے در سے خدائی کرم سدا ایسی سخا کا ایک سمندر حضور ہیں کچھ خوفِ حشر مجھ کو نہ لاحق ہوا کبھی میں جانتا ہوں شافعِ محشر حضور ہیں ثابت ہوا خدا کے فرامین سے یہی بے عیب ذاتِ باری کا مظہر حضور ہیں منزل […]

پھرتا رہا ہوں خوار کوئی پوچھتا نہ تھا

نعتِ نبی سے پہلے کوئی جانتا نہ تھا موجود تھے خدا کے مظاہر بہت مگر آقا سے پہلے اس کو کوئی مانتا نہ تھا دنیا تھی بے خبر تبھی بعثت سے پیشر انساں کو آدمی کوئی گردانتا نہ تھا مدحت رسولِ پاک کی مشہور کر گئی ویسے تو کوئی بھی مجھے پہچانتا نہ تھا فیضان […]

ترے در پہ آنسو بہانے بہت ہیں

مجھے زخم دل کے دکھانے بہت ہیں پسارا نہیں ہم نے دامن کہیں بھی ہمیں مصطفےٰ کے خزانے بہت ہیں محمد سے جس نے بھی کی ہےمحبت ملے اس کو رب سے ٹھکانے بہت ہیں مجھے اور کیا چاہیے میرے آقا مرے لب پہ تیرے ترانے بہت ہیں چلو شہرِ طیبہ کو چلتے ہیں زاہدؔ […]

آقا غلام کب سے ہے اس انتظار میں

خیرات اذن کی ملے پہنچے دیار میں پہنچوں جو در پہ آپ کے، سر ہو جھکا ہوا آنکھوں کے ساتھ ساتھ ہو دل بھی خمار میں اس درپہ دیکھی نور کی برسات ہر گھڑی قدسی بھی فیض پاتے ہیں ہر دم قطار میں آتے ہیں تیرے شہر کی سب خاک چومنے مجھ کو بھی شوق […]

اک بار جو میں دیکھ لوں چشمان مبارک

پھر تازہ رہے میرا بھی ایمان مبارک اک لفظ ’’نہیں‘​‘​ کا نہیں لب پر کبھی آیا ثابت یہ حدیثوں سے ہے فرمان مبارک خالی نہ گیا در سے کبھی کوئی سوالی مجھ کو بھی عطا کیجیے فیضان مبارک کردار حسیں آپ کا اس رب نے بنایا کامل ہے بیاں جس کا یہ قرآن مبارک رو […]

جب ذکرِ نبی دل میں ضیا بار ہوا ہے

سرکار کے انوار سے سرشار ہوا ہے اک بار نہیں جب بھی پکارا ہے مدد کو ہر بار کرم ان کا مددگار ہوا ہے اک نعتِ نبی جب سے رواں ہے مرے لب پر صحرا سا جہاں آپ سے گلزار ہوا ہے خوش بخت زمانےمیں وہی لوگ ہوئے ہیں آقا کے گھرانے سے جنھیں پیار […]