نوعِ اِنساں کی بہتری کے لیے

آپ آئے ہیں آشتی کے لیے آپ کی زندگی کا ہر لمحہ راہِ بخشش ہے آدمی کے لیے سارے عالم، نظامِ ارض و سما یہ بنے ہیں سب آپ ہی کے لیے منتظر ہیں فقط بُلاوے کے ہم ہیں بے چین حاضری کے لیے جام اِدراک کے پلا دیجے اب رضاؔ کو بھی آگہی کے […]

دَرسِ قُرآں ہے برابر ہر ادا کا احترام

سب پہ لازِم ہے جہاں میں مصطفی کا احترام جس کے دِل میں حُسن والے مصطفی سے ہے وَفا قُدسیوں نے بھی کیا اُس باوَفا کا احترام ہر دُعا سے پیشتر دینا نبی کا واسطہ تا کہ ہو بابِ اثر پر ہر دُعا کا احترام رب نے فرمایا جہاں سے جو نبی دیں لو وہی […]

مقدَّر ہے مدینے میں

بڑا دَر ہے مدینے میں ہر اِک ذرّہ مدینے کا منوّر ہے مدینے میں وہ صادق بھی، امیں بھی ہے پیمبر ہے مدینے میں جہاں قُدسی اُترتے ہیں وہی گھر ہے مدینے میں جہاں سائل زمانہ ہے وہی دَر ہے مدینے میں کیا روشن جہاں جس نے وہ مظہر ہے مدینے میں کروڑوں دِلرباؤں سے […]

نغمگی، نغمگی گُفتگو آپ کی

دِلکشی، دِلکشی آرزُو آپ کی یہ چَمک اور دَمک نور ہے آپ کا روشنی، روشنی کُو بہ کُو آپ کی کر رہے ہیں زمیں، آسماں، لامکاں یانبی، یانبی جُستجو آپ کی کس قدر ہے گھنی زُلْف یامصطفی سُرمئی، سُرمئی خُوبرو آپ کی ہے چَمن دَر چَمن، ہر زَمن دَر زَمن تازگی، تازگی مُشکبو آپ کی […]

سارے عالم میں کہیں کوئی نہیں

آپ کے جیسا حسیں کوئی نہیں انبیاء ہیں معتبر پر آپ سا ضو فشاں ماہِ مُبیں کوئی نہیں دو جہانوں میں سوائے آپ کے رحمتہ اللعالمیں کوئی نہیں ذِکر ہے قُرآن میں وَالَّیل کا اِس قدر زُلفِ حسیں کوئی نہیں بارہا جبریل نے بھی یہ کہا آپ جیسا مَہ جبیں کوئی نہیں کُنْ سے لے […]

کب بُلاؤ گے مجھے پاس مِرے آقا جی

بڑھتی جاتی ہے مِری پیاس مِرے آقا جی جس سے بن جائیں مِری بگڑی ہوئی سب باتیں ہو کوئی ایسا کرم خاص مِرے آقا جی سہہ نہیں پائے گی سختی یہ زمانے بھر کی ہے طبیعت مِری حساس مِرے آقا جی آئے گی بادِ صبا گُنبدِ خضریٰ چُھو کر گُلشنِ دِل کو ہے اِک آس […]

اُن کی جب بات چلی خوب چلی کیا کہنے!

ظُلم کی رات ڈھلی خوب ڈھلی کیا کہنے! اُن کی چوکھٹ سے صبا آئی بہاریں لائی ہر کلی دِل کی کِھلی خوب کِھلی کیا کہنے! حَرف کو بخت لگے، نعت ہوئی لب پہ رواں نور کی شمع جلی خوب جلی کیا کہنے! میرے سرکار کے آنے سے ہدایت کی مَہک ساری دُنیا کو مِلی خوب […]

کرم کی چادر مِرے پیمبر

وَفا کے پیکر مِرے پیمبر جہاں میں امن و اماں کی صورت جہاں کے دِلبر مِرے پیمبر نبی، رُسُل میں سبھی سے افضل سبھی سے بہتر مِرے پیمبر دُکھی دِلوں کے وہی سہارے غریب پرور مِرے پیمبر شبِ رفاقت کے خاص مہماں حبیبِ دَاور مِرے پیمبر عطا کی روشن دلیل اعلیٰ سخا میں بڑھ کر […]