ایمان ہے ہمارا کہ ختم الرُسُل ہیں آپ

سب کی نظر ہے آپ پہ مولائے کُل ہیں آپ کامل ہوا ہے قصرِ نبوت، کمی ہے خشت اکمل ہے آپ سے کہ یہی آخری ہے خشت افضل کیا گیا ہے رسولوں میں آپ کو خاتم بنا دیا ہے رسولوں میں آپ کو عاقب بنا کے آپ کو بھیجا ہے اس لئے خاتم شہا ! […]

چار سو ہیں بارشیں اللہ کے انوار کی

آج ہے دنیا میں آمد احمدِ مختار کی نعمتیں اللہ کی گنتی سے باہر ہیں مگر ’’نعمتِ کبری ، ولادت ہے شہِ ابرار کی‘‘ رک گیا سدرہ پہ جا کر نوریوں کا بادشاہ عرش اعظم تک رسائی ہے مرے سرکار کی اُن کو بھٹکائیں گی کیسے دہر کی تاریکیاں روشنی جن کو میسر ہے ترے […]

ذاتِ نبی کو قلب سے اپنا بنائیے

اسمِ کرم کو اپنا وسیلہ بنائیے لینا ہو بُعد میں بھی حضوری کا حَظ اگر آنکھوں میں اُن کے شہر کا نقشہ بنائیے منزل فلاح کی ترا مقصود ہے اگر پھر سیرتِ رسول کو رستہ بنائیے قاسم نبی کی ذات ہے معطی ہے خود خدا حق ہے یہی ، اسی کو عقیدہ بنائیے طالب اگر […]

اہلِ ایماں کے لئے ہے آپ کی بعثت کا فیض

تا ابد حصے میں آیا آپ کی شفقت کا فیض آپ کی ذاتِ گرامی ہے دمکتا آفتاب کائناتِ رنگ و بُو میں ہے اُسی طلعت کا فیض رحمتِ کونین کا صدقہ جہاں میں رحمتیں سب دلوں میں رأفتیں ہیں آپ کی رحمت کا فیض آپ کی اُلفت بنائی جس نے آقا ! حرزِ جاں اُس […]

دیکھے ہیں جلوے رحمتِ حق کے نزول کے

سرِّ نہاں ، عیاں ہوئے در پر رسول کے مثلِ نجومِ آسماں دیتے ہیں روشنی طیبہ کی رہگزر کے جو ذرّے ہیں دھول کے واجب ہے ایسے سہو پہ سجدہ نماز میں جس نے درود پڑھ لیا آقا پہ بُھول کے پہلی نظر پڑی جو مواجہ پہ دوستو! سارے دریچے وا ہوئے قلبِ ملُول کے […]

زبان صبحوں میں کھولوں یا کھولوں شاموں میں

ہے نام ایک ہی لب پر ہزار ناموں میں تمہارے نام سے بنتے ہیں کام، کیسے کہوں ’’ تمہاری یاد خلل ڈالتی ہے کاموں میں‘‘ تمہارے نام پہ سودا ہوا شہا! جن کا وہی خریدے گئے سب سے مہنگے داموں میں بہت ہی اوج پہ قسمت تھی ان غلاموں کی شرابِ عشق جو پیتے نظر […]

اُن کا خیال دل میں ہے ہر دم بسا ہوا

ہے جن کا نامِ نامی زباں پر سجا ہوا ایسا نہ ہو مدینے بلایا نہ جاؤں پھر ہر آن میرے دل کو ہے دھڑکا لگا ہوا کیسے بیاں کروں میں ترے در کی رونقیں جس در پہ قدسیوں کا ہے میلہ لگا ہوا اِذنِ حضوری دے دیا مُجھ سے غریب کو دیکھا خدا نے ہاتھ […]

تیری آمد پہ ہیں دلربا ! صف بہ صف

چاند ، تارے ، یہ ارض و سما صف بہ صف آمدِ مصطفےٰ کی حسیں رات ہے آج اترے نجومِ سما صف بہ صف مرحبا مرحبا ! ان کی شانِ علٰی ’’جن کے رستے میں ہیں انبیا صف بہ صف‘‘ لا مکاں کی طرف ہے سفر آپ کا سب کھڑے رہ میں پلکیں بچھا صف […]

’’جز اسوۂ رسول ہر اک راستہ غلط‘‘

سیرت کے ہو خلاف تو ہر واقعہ غلط آلِ نبی سے بغض کا ہو شائبہ اگر ایسے لعین شخص سے ہے واسطہ غلط جس میں نبی کی یاد ہو خلوت ہے بس وہی غافل کرے جو یاد سے ، وہ تخلیہ غلط سنت کے باغیوں کو جو کہتا ہے سرخرو اس تجزیہ نگار کا ہر […]

’’شاخِ مژگاں پر کھلا حرفِ ثنا‘‘

عمر بھر لب پر رہا حرفِ ثنا پائی لہجے نے حلاوت شہد کی جب زباں پر آ گیا حرفِ ثنا میں تہی دامن ، نکما ، بے عمل بس وسیلہ بن گیا حرفِ ثنا ان کی خوشنودی ہے میرا مدّعا مصطفےٰ کی ہے رضا حرفِ ثنا مصطفےٰ آئے لحد میں سامنے پیشِ خدمت کر دیا […]