منقبت سیدنا امام حسینؓ

سبطِ سرکارِ دوعالم کا کہاں ثانی ہے جیسا منصب ہے بڑا ویسی ہی قربانی ہے ایک اظہارِ’’ فنا فی اللہ‘‘ ہے سجدا تیرا منزلِ عشق تو آقا تری پیشانی ہے ہر حوالہ ہی ترا ایک سند ہے آقا ہر زمانہ ہی ترا عہدِ ثنا خوانی ہے آلِ اطہار کے خیمہ میں ہے بس نور ہی […]

جو تری یاد سے منور ہیں

دل وہ روحانیت کے پیکر ہیں بخش اِک قطرہِ ثناء آقا تیرے اوصاف تو سمندر ہیں جن پہ سب کچھ لٹایا جاتا ہے وہی محبوبِ ہر پیمبر ہیں سب حوالے بہارِ عالم کے آپ کے حسن کے گداگر ہیں بخششِ رب کی آپ ہیں میزاں رحمتِ رب کے آپ محور ہیں جن کی بھی نوکری […]

وہ حسن تجھے رب نے بخشا ہر حُسن ترے قربان شہا

خود خالق بھی صدقے واری سب حورو ملک حیران شہا تم باعثِ تخلیقِ آدم تم رونقِ عالم روحِ ابد تم ختمِ رُسل محبوبِ خدا تم مقصودِ قرآن شہا دل ذکر سے تیرے شاد رہے پُر نور رہے آباد رہے قربان تری غم خواری پر میرے سارے ارمان شہا جو ظلم کرے اپنی جاں پر اور […]

اُٹھے دیارِ نبی کی تڑپ جو سینے میں

بُلاوا جلد ہی آتا ہے پھر مدینے سے خدا نے نعمتِ کُل سے تجھے نوازا ہے ملے ہے سارے جہانوں کو اِس خزینے سے جو مانگنا ہے درِ آلِ مصطفی سے تو سُن بڑے ہی عجز سے اخلاص سے قرینے سے فدا اگر نہ ہو ناموسِ شاہِ والا پر ہماری موت ہے بہتر پھر ایسے […]

سیرت حضور کی یہی مژدہ سنائے ہے

ہر رہگزر ہی شہرِ پیمبر کو جائے ہے قرآن کا ہے محور و مقصود اُن کی ذات اور الفتِ حضور ہی رب سے ملائے ہے کیا معتبر ہے ذات تری کیا وقار ہے ربِ کریم بھی تری قسمیں اُٹھائے ہے محشر میں اُس شفاعتوں والے کی ہے تلاش ہر اِک وہاں حساب سے نظریں چرائے […]

وہ اپنے رب کو ہے سب سے پیارا

ہے سارے نبیوں کا بھی دُلارا اُسی کو بخشی ہے دید رب نے اُسی کے شایاں تھا وہ نظارا اُسی کی آنکھوں میں حسنِ عالم اُسی کے قدموں میں سروری ہے جہاں میں ہر سو نبی نبی ہے وہ نورِ قرآن بن کے آیا عظیم احسان بن کے آیا کلامِ ربی اُسی پہ اُترا وہ […]

ہر کڑے وقت میں لب پہ یہی نام آئے گا

میرے آقا کا وسیلہ مرے کام آئے گا ہم جو بھیجیں گے درود اور سلام آقا پر درِ اکرام سے بدلے میں سلام آئے گا تھام لے گی اُسے سرکار کی رحمت بڑھ کر مرے آقا کے جو قدموں میں غلام آئے گا یہ تصور ہی معطر کیے رکھتا ہے مجھے ’’درِ آقا پہ چلے […]

ترے منگتے کی یہ پیہم صدا ہے یا رسول اللہ

درِ اقدس پہ آؤں التجا ہے یا رسول اللہ تیرے در کے تصور سے دئیے اشکوں کے روشن ہیں تمہارا ذکر ہی دل کی ضیا ہے یا رسول اللہ پناہِ عالمیں نظرِ کرم فرمائیے لِلٰہ گدا تیرا مسائل میں گھِرا ہے یا رسول اللہ مدد فرمائیے مجھ کو بھٹکنے سے بچا لیجئے کہ دل پھر […]