میرے صادق میرے امین سلام

دل پذیر اور دل نشین سلام بھیجتا ہے درود ان پہ خدا پیش کرتے ہیں مومنین سلام تجھ کو کرتا ہے عرش سے خالق اے کھجوروں کی سر زمین سلام رمز اوقافِ الکتاب درود اس کی ہر آیت مبین سلام لکھ رہا ہے ابد کی تختی پر میرا ایمان اور یقین سلام پیروکار ان پہ […]

پناہ قہر سے غیظ و غضب سے مانگتا ہوں

میں صبح شام دعا اپنے رب سے مانگتا ہوں چراغِ فکر کی لو کو بڑھا دیا جائے خدائے شہرِ مدینہ ادب سے مانگتا ہوں وسیلہ ہونا ضروری ہے باریابی کا دعائیں ساری نبی کے سبب سے مانگتا ہوں وہ میری فکر کی دنیا میں نور بھرتا ہے دعائیں جتنی بھی مظہرؔ میں ڈھب سے مانگتا […]