آج رحمت کی ہو برسات مرے شاہِ زمن

ہو عطا نعت کی سوغات مرے شاہِ زمن آپ کی مدح میں اشعار کی لڑیاں باندھوں لب پہ ہو صرف تری بات مرے شاہِ زمن آپ کی شان میں ہر روز قصیدہ لکھ دوں گر ملے حرف کی خیرات مرے شاہِ زمن آپ کے ذکر کی محفل بھی سجاؤں آقا گھر میں ہوتی رہیں برکات […]

یوں شان خدا نے ہے بڑھائی ترے در کی

جبریل بھی کرتا ہے گدائی ترے در کی سُنتے ہیں بہت تختِ سلیمان کی شہرت ہے عرش کے ہم پایہ چٹائی ترے در کی ملتی ہے اسی در سے ہی عرفان کی دولت رہ خوب ہمیں رب نے دکھائی ترے در کی وہ روضۂ انوار، وہ گنبد کے نظارے تصویر ہے آنکھوں میں سجائی ترے […]

ذکرِ سرکار سے کچھ ایسی ضیا پائی ہے

چاندنی جیسے مرے دل میں اُتر آئی ہے میرے ادراک میں مہکی ہیں ثنا کی کلیاں گلشنِ طیبہ سے اپنی بھی شناسائی ہے مدحتِ شاہ میں مشغول رہوں شام و سحر دل مرا ایسی سعادت کا تمنائی ہے یہ ہنر ہو کہ میں اشعار کی لڑیاں باندھوں منتظر کب سے مرے خامے کی رُشنائی ہے […]

رکھے ہیں حمد و نعت کے موتی سنبھال کے

لائی تھی جو میں دل کے صدف سے نکال کے خیر الوریٰ کی یاد میں کٹتے ہیں رات دن لگتا ہے آنے والے ہیں لمحے وصال کے شمس الضحیٰ کے نور سے روشن ہے ماہتاب ہیں معترف نجوم بھی ان کے جمال کے ایمان ملا عشقِ نبی بھی عطا ہوا کس اوج پر نصیب ہیں […]

تخیل مشکبو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے

قلم جب قبلہ رو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے بکھرتے جائیں گے قرطاس پرنوری حسیں منظر مدینہ رو برو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے وہ چرچا نور کا وہ گنبد و مینار کی باتیں یہ ساری گفتگو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے ادب سے گھومنا شہرِ کرم کی پاک گلیوں میں رسائی […]

سارا عالم سجا آج کی رات ہے

نور جلوہ نما آج کی رات ہے قدسیوں کی چلی آج بارات ہے شاہ دولھا بنا آج کی رات ہے نور سے نور کی یہ ملاقات ہے کیسا رتبہ ملا آج کی رات ہے سج گیا عرش اور ساعتیں رُک گئیں معجزہ ہو گیا آج کی رات ہے اپنی امت کی ہے فکر ہر دم […]

مدحتوں کا قرینہ ملا آپ سے

حرف و فن کا خزینہ ملا آپ سے دل کی تاریکیوں میں ضیا آگئی دل میں روشن ہوا ہے دیا آپ سے دور طیبہ سے رہ کر بھی دوری نہیں ربط ہے قلب و جاں کا ہوا آپ سے جس طرف سے سواری گزرتی گئی ہو گیا کہکشاں راستہ آپ سے ورد صلِ علی کا […]

نعت کہنا شعار ہو جائے

زندگی میں قرار ہو جائے اپنے آقا کی میں ثنا لکھ لوں جب سخن نور بار ہو جائے کاش در پر بلائیں شاہِ امم یہ کرم بار بار ہو جائے اُس کی قسمت عروج پر ہوگی جس کو آقا سے پیار ہو جائے آپ آئیں جو دل کے حُجرے میں وہ گھڑی یاد گار ہو […]

اے شہِ دوسرا خاتم الانبیا

آپ خیرالورای خاتم الانبیا رحمتِ عالمیں ہیں حبیبِ خدا اے مرے مصطفیٰ خاتم الانبیا تاج ختمِ نبوت کا سر پر سجا آپ کو چُن لیا خاتم الانبیا بیکسوں بے سہاروں کو مشکل ہو کیوں سب کا ہیں آسرا خاتم الانبیا چاند تاروں میں سورج میں ہے بے شبہ آپ ہی کی ضیا خاتم الانبیا یہ […]

سخن کی بھیک ملے یہ سوال ہے میرا

نبی کی نعت کہوں یہ خیال ہے میرا انہی کے اذن سے چلتا ہے خامۂ عاجز انہی کی نعت ہی واحد کمال ہے میرا نبی کی یاد سے رہتا ہے میرا دل شاداں نہ کوئی رنج نہ کوئی ملال ہے میرا ہوئی ہے ذکرِ نبی سے جو روح تازہ مری انہی کے فیض سے جیون […]