فیضان کی بٹتی ہے خیرات مدینے میں

رحمت کی برستی ہے برسات مدینے میں کھو جاتا ہے ہر زائر پُر کیف مناظر میں قابو میں نہیں رہتے جذبات مدینے میں خورشید بھی شرمائے طیبہ کے اجالے سے انوار میں لپٹی ہے ہر رات مدینے میں دُکھ درد کے ماروں پر آقا کی عطائیں ہیں سکھ چین کی ملتی ہے سوغات مدینے میں […]

ہے دعا ہر دم رہے وہ کوئے انور سامنے

وہ سنہری جالیوں کا پیارا منظر سامنے بس تصور میں مرے سرکار کا روضہ رہے وہ نمازی اور وہ محراب و ممبر سامنے پرورش پائی جہاں پر سیدِ ابرار نے ہو حلیمہ سعدیہ کا دل نشیں گھر سامنے پیش کرتی ہوں میں آقا آپ پر پیہم درود بالیقیں ہوتے ہیں آقا نور پیکر سامنے روزِ […]

مبارک ہو محمد مصطفیٰ تشریف لے آئے

خوشا وہ شافعِ روزِ جزا تشریف لے آئے اندھیرے مٹ گئے سارے جہاں میں روشنی آئی سراپا نور وہ بدرالدجیٰ تشریف لے آئے مچی ہے دھوم عالم میں حبیبِ رب کے آنے کی امام الانبیا، صدرالعلیٰ تشریف لے آئے سلامی دینے کو آئے جو قدسی آمنہ کے گھر پکارا سب نے مل کر مرحبا تشریف […]

وہ زُلف عنبریں وہ سراپا خیال میں

رہتا ہے شاہِ دین کا چہرہ خیال میں ترقیمِ نعتِ شاہِ دو عالم کے واسطے لازم رہے حضور کا اسوہ خیال میں دل میں سما گئیں ہیں مدینے کی رونقیں رہتا ہے ہر گھڑی مرے روضہ خیال میں آنکھوں میں بس گئی ہے جو صورت حضور کی دِکھتا ہے چار سُو مجھے جلوہ خیال میں […]

ہر دعا میری خدایا پُر اثر ہوتی رہے

عشقِ احمد میں ہمیشہ آنکھ تر ہوتی رہے پیش کرتی ہوں میں آقا آپ کو پیہم درود کاش میری زندگی یونہی بسر ہوتی رہے مدحتِ سرکار میں چلتا رہے میرا قلم یہ عطا بھی آ پ کی شام و سحر ہوتی رہے آپ کے وصفِ کریمی سے ہو یوں وابستگی میں ادھر تڑپوں تو طیبہ […]

شہرِ بطحا سے محبت ہو گئی

اس کی چاہت میری عادت ہو گئی جب بھی دل مچلا بلاوا آ گیا مہرباں ہم پر بھی قسمت ہو گئی آپ کی الفت سے دل آباد ہے خوش نصیبی، اُن سے قربت ہو گئی ذکرِ احمد جب کیا راحت ملی اور میرے گھر میں برکت ہو گئی رات بھر لکھتی رہی میں آیتیں اور […]

یہی ہے آرزو ایسی کوئی تدبیر ہو جائے

مدینے کا سفر یا رب مری تقدیر ہو جائے ہمیشہ حاضری ہوتی رہے آقا کی چوکھٹ پر اشارہ آپ فرما دیں تو کیوں تاخیر ہو جائے سمو لُوں اپنی آنکھوں میں اُجالا سبز گنبد کا مری تو زندگی میں ہر طرف تنویر ہو جائے بناؤں دل کے کاغذ پر میں نقشہ شہرِ طیبہ کا ہمیشہ […]

پہلے درود پڑھ کے معطر زباں کرو

پھر شاہِ دو جہان کی سیرت بیاں کرو ہو جائے گا اجالا مدیحِ حضور سے ذکرِ نبی سے زیست کو تم ضوفشاں کرو عشقِ نبی کی شمع سے روشن ہو پہلے فکر پھر مشکبار یاد سے دل کا جہاں کرو ہو جائے گا تمہارا ایمان بھی مکمل تم مصطفیٰ سے اپنی محبت عیاں کرو قرآن […]

آج بارش ہو رہی ہے چرخ سے انوار کی

سارے عالم میں خوشی ہے آمدِ سرکار کی ہو گیا ہر سو اجالا آ گئے بدرالدجیٰ آمنہ کے گھر میں آئیں رحمتیں غفار کی سج گئے بازار کوچے ہر طرف ہیں رونقیں سب ہی نعتیں پڑھ رہے ہیں سیدِ ابرار کی ہم گنہ گاروں، خطا کاروں کی بخشش ہو گئی مل گئی سب کو شفاعت […]

میرے آقا کی عطا کی بات ہی کچھ اور ہے

لطفِ شاہِ انبیا کی بات ہی کچھ اور ہے جان و دل کے واسطے تسکین کا سامان ہے کوئے بطحا کی فضا کی بات ہی کچھ اور ہے چوم کر آتی ہے جب یہ گنبد و مینار کو مہکی مہکی اس ہوا کی بات ہی کچھ اور ہے چاندبھی شرما رہا ہے ان کا چہرہ […]