ہے دل کی حسرت ہر ایک لمحے میں مدحِ خیرالا نام لکھوں

ہے دل کی حسرت ہر ایک لمحے میں مدحِ خیر الانام لکھوں ادب سے چوموں قلم کو پہلے ، درود لکھوں سلام لکھوں اسی میں گزرے حیات میری ، یہی سہارا ہو زندگی کا کتابِ ہستی کے ہر ورق پر میں پیارے آقا کا نام لکھوں ثنا نگاری بھی اوج پر ہو، بیاں کروں آپ […]

درود اپنے نبی کو پیش کرنا میری عادت ہے

یہی میری محبت ہے یہی میری عبادت ہے انہی کی یاد کی محفل بھی صحنِ دل میں ہے برپا کرم ہے شاہِ طیبہ کا ملی رحمت ہی رحمت ہے قلم مشغول رہتا ہے مرا آقا کی مدحت میں بڑی خوش بخت ہوں مجھ کو ملی ایسی سعادت ہے برستی نور کی بارش ہے دربارِ رسالت […]

رگِ جاں ذکرِ احمد سے بہت سرشار ہوتی ہے

میں بھیجوں جب درود ان پر تو پُر انوار ہوتی ہے تخیل بھی مہکتا ہے ثنا کے پھول کھلتے ہیں مرے اندر کی دنیا پھرگل و گلزار ہوتی ہے کبھی جو کچھ بھی مانگا ہے سخی حسنین کے صدقے کرم ہر بار ہوتا ہے عطا ہر بار ہوتی ہے جو کرتے ہیں محبت مصطفیٰ کی […]

ثنائے مصطفیٰ سے ہو گیا دل کا مکاں روشن

محبت مل گئی ان کی ہوا میرا جہاں روشن سجائی آج گھر میں آپ کے میلاد کی محفل پڑھا صلِ علیٰ جب، ہو گئی میری زباں روشن گھڑی معراج کی آئی تو پھیلا نور ہر جانب سواری آپ کی گزری ہوئی ہے کہکشاں روشن برستی ہے کرم کے شہر میں انوار کی بارش اسی سے […]

جب سے نگاہِ سیدِ ابرار ہو گئی

سوکھی تھی شاخ دل کی ثمر بار ہو گئی کب سے خزاں رسیدہ تھی یہ زندگی مری رحمت کے پھول کھل گئے گلزار ہو گئی اب ہو رہی ہے عشقِ نبی میں بسر حیات صد شکر میری روح بھی سرشار ہو گئی جب سے ثنائے سرورِ دیں سے ہوا ہے پیار الجھی ہوئی جو سوچ […]

بے حد و انتہا ہے برکت درود کی

افکار میں سوا ہے فرحت درود کی قربت کا سلسلہ ہے آقا کریم سے کیف آفریں بہت ہے کثرت درود کی اس دل میں ہو گا روشن اک نور کا دیا جس دل میں بس گئی ہو الفت درود کی محسوس ان کو ہو گی خوشبو حضور کی جن کو بھی مل گئی ہے نعمت […]

کرم کی ایسی بہار آوے کہ مدحِ خیر الانام ہو وے

میں تشنہ لب ہوں مرے خدایا مجھے عطا ایک جام ہو وے کبھی جو مہکے مرا تخیل بکھیر دوں میں ثنا کی کلیاں دُرود کی پھر بناؤں مالا یہی مرا صرف کام ہو وے ولائے احمد کی بھیک مانگوں سرور ہو میری زندگی میں سجائے راکھوں نبی کی محفل یہی تمنا دوام ہو وے نہ […]

لب پر ہیں مرے سیدِ ابرار کی باتیں

کرتی ہوں بیاں محرمِ اسرار کی باتیں توصیف کروں آپ کے پیکر کی میں ایسے ہوں زُلف و جبیں رنگت و رُخسار کی باتیں گزرے ہیں جدھر سے بھی وہ رستہ رہا مہکا مشہور ہیں وہ آپ کی مہکار کی باتیں صادق ہیں امیں آپ کی گفتار ہے میٹھی کفار بھی کرتے تھے یہ کردار […]

سارے نبیوں کے سردار میرے نبی

غم زدوں کے ہیں غم خوار میرے نبی مہر و مہ اور تاروں کو بھی مل گئے آپ کے رخ کے انوار میرے نبی آپ کی مثل کوئی بھی آیا نہیں آپ خالق کے شہکار میرے نبی آپ کے ذکر سے روح فرحاں ہوئی ہو گیا دل بھی سرشار میرے نبی کاش طیبہ سے آئے […]

کر دیا رب نے عطا رزقِ سخن نعت ہوئی

ہو گئے راضی مرے شاہِ زمن نعت ہوئی گلشنِ طیبہ سے چن لی ہیں ثنا کی کلیاں کھل اٹھا جب مرے سینے میں چمن نعت ہوئی چاند راتوں کو ملی آپ کے چہرے سے ضیا سج گیا نور سے جب نیل گگن نعت ہوئی دل کی حسرت ہے ثنا کرتی رہوں شام و سحر اوجِ […]