آپ کے سر سجا ہے تاجِ کرم

سب کو رہتی ہے احتیاجِ کرم معدنِ جود ہیں تری گلیاں تیرے کوچے میں ہے رواجِ کرم خاکدانوں سے آسمانوں تک میرے محبوب کا ہے راجِ کرم آپ کے در سے یارسول اللہ مل رہا ہے مجھے اناجِ کرم بھائی بھائی بنے بڑے چھوٹے یوں مرتب ہوا سماجِ کرم بے کسوں بے نواؤں کے گھر […]

میرا دامانِ شوق تنگ ، صغیر

تیرے الطاف و عنایات کثیر مصدرِ کائنات اور غذا چند خرما ہیں صرف نانِ شعیر میں ہوں تشنہ جنم جنم کا شہا آپ جود و عطا کے ابرِ مطیر تیرے در کے غلام شاہِ جہاں سطوت و جاہ تیرے در کے فقیر تیرے کھدر پہ ناز کرتے ہیں ریشم و اطلس و لباسِ حریر تیرا […]

کرم محاسن وسیع تیرے

مقام رتبے رفیع تیرے نبی رسولوںؑ کا مقتدا تو نبی ہیں پیچھے جمیع تیرے خدا کی مرضی تو بس یہی ہے بنے رہیں ہم مطیع تیرے ہے تیری نسبت سے میری قیمت غلام سب ہیں وقیع تیرے پلک جھپکنے میں عرش پر تھے قدم تھے اتنے سریع تیرے عذابِ رسوائی سے بچانا غلام ہیں یا […]

مدینہ جائے قرا رِجاں ہے مدینہ مسکن ہے راحتوں کا

مدینہ جائے قرارِ جاں ہے مدینہ مسکن ہے راحتوں کا مدینہ ابرِ کرم کا محور, مدینہ مرکز ہے رحمتوں کا حبیبِ ربِ کریم ہو تم، بڑے رؤف و رحیم ہو تم میں آؤں در پر حضور والا میں منتظر ہوں اجازتوں کا مجھے ثناء گر بنایا تو نے ہنر ثناء کا سکھایا تو نے کرم […]

مجھے بھی لائے گا شوقِ سفر ’’مواجہ‘‘ پر

شبِ فراق کی ہو گی سحر ’’مواجہ‘‘ پر زباں سے عرضِ تمنا نہ کر سکا لیکن کھڑا تھا ہاتھ، مگر باندھ کر ’’مواجہ‘‘ پر ازل سے محوِ سفر ہے ہمارا ذوقِ نظر تمام ہو گا ہمارا سفر ’’مواجہ‘‘ پر اُنہی کے جود و عطا کا جہاں میں شہرہ ہے یہی لٹاتے ہیں لعل و گہر […]

جاتی ہیں بارشوں سے کر کے وضو ہوائیں

طیبہ میں جا کے ہوتی ہیں مشکبو ہوائیں کوئے نبی سے نکلیں تو پھر اماں نہ پائی پھرتی ہیں ماری ماری یوں کو بہ کو ہوائیں بادِ نسیم صبح کا رُتبہ ملا ہے اُن کو کرتی ہیں مصطفیٰ کی جب گفتگو ہوائیں شہر نبی کی گلیوں سے ڈھونڈ کر ہیں لائیں پھولوں میں بانٹتی ہیں […]

سارے شہروں میں ہوا افضل مدینہ آپ کا

سب مہینوں میں ہوا افضل مہینہ آپ کا بھیک میں گلزار کو ملتی ہے خوشبو آپ سے مشک و عنبر سے معطر ہے پسینہ آپ کا دُونوں ہاتھوں سے لٹاتے ہو جواہر جُود کے کم ذرا سا بھی نہیں ہوتا خزینہ آپ کا کائناتِ حسن بھی، ہو حسنِ کائنات بھی دل کے جھومر میں سجایا […]

کتنے حسیں ہیں گیسو و رُخسارِ مصطفیٰ

ہر کوئی لگ رہا ہے طلبگارِ مصطفیٰ محشر میں تیز دُھوپ کا عالم ہو جس گھڑی مل جائے مجھ کو سایہء دیوارِ مصطفیٰ لایا ہوں چن کے آیتیں قرآنِ پاک سے کہنی ہے نعت برسرِ دربارِ مصطفیٰ روشن ہیں چاند تارے محمد کے نور سے پھیلے ہیں دو جہان میں انوارِ مصطفیٰ جو آپ کی […]

چہرہ ہے والضحیٰ تو سخن دل پذیر ہے

واللہ تیری زلف کا عالم اسیر ہے آقا ترے پسینے کی خوشبو سے آج تک حیران مشک و عنبر و عود و عبیر ہے خلاقِ دوجہاں کا ہے تو ایسا شاہکار ثانی کوئی مثال نہ تیری نظیر ہے دنیا میں قبر و حشر میں اور پل صراط پر دونوں جہاں میں تو ہی مرا دستگیر […]

گھٹا نے منہ چھپا لیا گھٹا کو مات ہو گئی

کھلی جو زُلفِ مصطفیٰ تو دن میں رات ہو گئی پکارا تیرا نام جب پڑھا درُود با ادب لگا کہ ساری کائنات میرے سات ہوگئی ملے گی مجھ کو روشنی کٹے گی سہل زندگی اگر مرے نبی کی چشمِ التفات ہو گئی یہ مہر و ماہتاب، یہ جہان بھر کے تاجور حضور کی غلام ساری […]