جمال و حسنِ رسالت مآب دیکھتے ہیں
جو دل کی آنکھوں سے اُم الکتاب دیکھتے ہیں لِقائے روئے مبارک کا خواب دیکھتے ہیں حضور ! ہم بھی بصد اضطراب دیکھتے ہیں اگرچہ ہجر کے کانٹوں سے زخم زخم ہے دل بچشمِ روح، حرم کے گلاب دیکھتے ہیں خوشا کہ آنکھوں میں اس طرح بس گیا طیبہ بہر نظر بَلَدِ لاجواب دیکھتے ہیں […]