فلک سے ہے ارفع زمینِ مدینہ

تو کیا ہوگی سوچو جبینِ مدینہ بدن میرا خالی جہاں بھی رہا ہو رہا دل ہمیشہ مکینِ مدینہ قدم چومتا ہوں عقیدت سے ان کے پلٹتے ہیں جب عازمینِ مدینہ تڑپنے لگیں خواہشیں مثلِ بسمل رکا قافلہ جب قرینِ مدینہ کسی غیر کا مجھ پہ احسان کیوں ہو رہا ہوں، رہوں گا رہینِ مدینہ کوئی […]

عزت و عظمتِ شاعری نعت ہے

حرف اور صوت کی زندگی نعت ہے ہے وہ ناعت جو خوش ہے ولادت کی شب آمدِ مصطفیٰ کی خوشی نعت ہے حرفِ مدحت مرے مثلِ زرناب ہیں گویا میرے لئے سروری نعت ہے ہو عطا نعت یہ بھی کرم ہے مگر خواہشِ نعت بھی واقعی نعت ہے دل کی بے چینیاں منہ چھپا لیتی […]

ہونٹ جب اسمِ محمد کے گہر چومتے ہیں

تب کہیں حرفِ دعا بابِ اثر چومتے ہیں گھیر لیتے ہیں انہیں کیفِ کرم کے جگنو ان کی چوکھٹ کو جو با دیدۂ تر چومتے ہیں ان کے چہرے کی صباحت کا سماں کیا ہوگا جن کے تلووں کی لطافت کو قمر چومتے ہیں ورنہ پتھر کو کہاں ملنا تھا ایسا رتبہ آپ نے چوما […]

میرے آقا دیں گواہی جس کی ارفع شان کی

مدح کر سکتا ہے کوئی کیا بھلا عثمان کی نور دو بخشے گئے جس کو حریمِ نور سے ہمسری ممکن نہیں عثمان بن عفّان کی منکشف ہوگی اسی پر شانِ عثمانِ غنی جان لے گا جو حقیقت بیعتِ رضوان کی کر دیا نعت آشنا کو آشنا عثمان سے چاکری میں نے بھی کی ہے جامع […]

عرب کے روئے افق پہ چھٹکی جو صبحِ صادق کی روشنی تھی

وہ وجہِ تخلیقِ کون و امکان کی ولادت کی سرخوشی تھی خرامِ بادِ صبا میں اک منفرد تقدس رچا ہوا تھا ربیعِ اول وہ پہلی پہلی بہار گویا کہ ان چُھئی تھی جمیل شاخوں پہ سارے رنگوں کے تازہ غنچے چٹک رہے تھے عجب سی سرشار یوں میں رقصاں گلاب و سوسن کی ہر کلی […]

جن کے سینے میں ہے اکرام علی اکبر کا

ذکر کرتے ہیں وہ ہر شام علی اکبر کا ان کو بخشی ہے شہادت نے حیاتِ ابدی رونقِ خلد ہے انعام علی اکبر کا کربلا جائیں گے سادات کی خوشبو لینے جن میں ضو بار ہے اک نام علی اکبر کا روشنی کیا ہے یہ اندازہ بھی ہو جائے گا دامنِ نور ذرا تھام علی […]

نصیب تھا علی اصغر کا یار بچپن میں

بنایا خلد کو جائے قرار بچپن میں حسین ابنِ علی کے جگر کا ٹکڑا تھا جو کربلا میں ہوا مشکسار بچپن میں دیئے گئے اسے تسنیم و سلسبیل کے جام جو تشنگی نے کیا بے قرار بچپن میں علی کا عزمِ شجاعت تھا اس کے چہرے پر نبی کے نور کا تھا عکس دار بچپن […]

گرچہ سرورِ دیں کی، ساری آل خوشبو ہے

گل بدن علی اصغر، لازوال خوشبو ہے اس کلی کی نکہت کے، رنگ و بو ہیں شیدائی کربلا کے صحرا میں، بے مثال خوشبو ہے کون اس کا ثانی ہے،چار دانگِ عالم میں روپ رنگ اجلا ہے، بال بال خوشبو ہے کم سنی میں آیا ہے، جو یزید کی زد میں گلشنِ حسینی کا، نو […]

طلوعِ صبح کا عنوان ہے علی اکبر

شبیہِ صاحبِ قرآن ہے علی اکبر مہک رہا ہے گلستانِ آلِ سرور میں وہ باغِ نور کا ریحان ہے علی اکبر بوجہِ عکسِ محمد، بوجہِ خونِ علی جہانِ حسن کا سلطان ہے علی اکبر حسین ابنِ علی کا یہ لاڈلا بیٹا کریم ذات کا احسان ہے علی اکبر حسینِ پاک، علی، فاطمہ کے دل کا […]

آپ ہیں کون و مکاں کی زندگی

یا رسول اللہ انتَ قِبلَتی آپ کو زیبا ہے تاجِ سروری یا رسول اللہ! انتَ قِبلَتی آ دف بجاتے قلب کی دھڑکن میں آ غرفۂ احساس کے درپن میں آ روح کو دے وصل کی آسودگی یا رسول اللہ! انتَ قِبلَتی ا فکر و فن کو توشۂ گوہر ملا لفظ کو توصیف کا ساگر ملا […]