تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا

مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دے میں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا اپنے افلاک سے میرے ادراک سے تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے […]

میں تیرا فقیر ملنگ خدا

‏میں تیرا فقیر ملنگ خدا مجھے اپنے رنگ میں رنگ خدا ‏خوشبو کی طرح ہر چند رہوں تری مٹھی میں ہی بند رہوں تری یاد سے بہرہ مند رہوں گم تجھ میں تری سوگند رہوں ترا نور ترا آہنگ خدا مجھے اپنے رنگ میں رنگ خدا ‏تو دن میں ہے تو رات میں ہے ہر […]

مقدور ہمیں کب ترے وصفوں کی رقم کا

حقا کہ خداوند ہے تو لوح و قلم کا جس مسند عزت پہ کہ تو جلوہ نما ہے کیا تاب گزر ہووے تعقل کے قدم کا بستے ہیں ترے سائے میں سب شیخ و برہمن آباد ہے تجھ سے ہی تو گھر دَیر و حَرم کا ہے خوف اگر جی میں تو ہے تیرے غضب […]

پیش نگاہ خاص و عام، شام بھی تو، سحر بھی تو

جلوہ طراز اِدھر بھی تو ، روح نواز اُدھر بھی تو ایک نگاہ میں‌جلال، ایک نگاہ میں جمال منزل طور پر بھی تو، مسند عرش پر بھی تو عجز و نیاز بندگی تیری نوازشوں سے ہے حاکم ہر دعا بھی تو، بارگہ اثر بھی تو پردہء شب میں‌ ہے نہاں، نورِ سحر میں ہے عیاں […]

یہاں بھی تو وہاں بھی تو زمیں تیری فلک تیرا

کہیں ہم نے پتا پایا نہ ہر گز آج تک تیرا صفات و ذات میں یکتا ہے تو اے واحدِ مطلق نہ کوئی تیرا ثانی ہے نہ کوئی مشترک تیرا جمال ِ احمد و یوسف کو رونق تو نے بخشی ہے ملاحت تجھ سے شیریں ، حسن ِ شیریں میں نمک تیرا تیرے فیض کرم […]