میں ابوبکر سے شرمندہ ہوں

میں ابوبکر٭ سے شرمندہ ہوں جس نے آئینہ دکھایا مجھ کو ! چاک کر ڈالی تھی جس نے مری اسلام پسندی کی عبا میں نے پوچھا کہ وہ کس طرح مسلمان ہوا؟ اور وہ بولا کہ کسی نے بھی مجھے کوئی تبلیغ نہ کی! میں تو سیرت کی کتابوں میں حسیں اُسوۂ سرکارِ مدینہ کا […]

عالمِ انسانیت کو کاش مل جائے شعور

آپ کی رحمت اماں گاہِ زمانہ ہے حضور بے عمل ہے گو مسلماں، جانتا ہے یہ ضرور تیرگی ہو گی فقط اخلاقِ سرور ہی سے دور پھر بھی یہ ایام کی نیرنگیوں میں مست ہے دین کی دولت کو کھو کر آج خالی دست ہے عہدِ اصحابِ کرامؓ اس کو ابھی تک یاد ہے آپ […]

ہر سانس تیرے اذن کی محتاج ہے مری

تیری نگاہِ لطف ہی معراج ہے مری میرے کریم مجھ پہ عنایت کی اک نظر درپیش ہے مجھے نئے آفاق کا سفر تیرے کرم کی شمع سے روشن ہو زندگی یعنی حیات اصل میں ہو جائے بندگی عرفان و آگہی کے چراغوں کی روشنی پاتی رہے حیاتِ دو روزہ سدا مری شعروں میں فہمِ دیں […]

دعا کو بھیک مل جائے اثر کی

ملے توفیق طیبہ کے سفر کی شعورِ پیرویِ مصطفی دے مرے اللہ ! سُن لے چشمِ تر کی وہی اُسوہ رہے پیہم نظر میں کہ جس پر ہے بِنا اُجلی سحر کی ضرورت ہے مری تاریکیوں کو ابو القاسم کی سیرت کے قمر کی گزرنا ہے جہانِ آب و گل سے الٰہی! خیر ہو میرے […]

یارَبّ

ظلم کا راج ہوا تیری زمیں پر یارَبّ! ساری دنیا میں نہتے ہوئے بے گھر یارَبّ! ان پہ یلغار ہے اِبلیس کی اولادوں کی اہلِ ایمان بنے یاس کے پیکر یارَبّ! اہلِ دل درد کی سوغات لیے پھرتے ہیں دیکھتے رہتے ہیں خاموش یہ منظر یارَبّ! خون رونے کے سوا اب کوئی چارہ ہی نہیں […]

یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں

(مناجات : ۲ مئی ۱۹۹۴ء کو بیت اللہ میں لکھی گئی) یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں ہر ہر نفس، میں تیرا کرم دیکھتا رہوں ایمان کے اُفق پہ نظر آئے روشنی مٹتے ہوئے جہاں سے ظََلَمْ دیکھتا رہوں ایسی نگاہ مجھ کو عطا کر کہ تا حیات پوشیدہ ہو جو قطرے میں […]

پیامِ مغفرت

دیکھتا ہوں جب گناہوں کی طرف اپنے تو دل پُر ہول ہوجاتا ہے نبضیں ڈوبنے لگتی ہیں سر چکرانے لگتا ہے زمیں اور آسماں میں کوئی بھی جائے اماں مجھ کو نظر آتی نہیں ہے مگر جب تیری رحمت پر نظر جاتی ہے میری! تو مرے رب! میں ہمیشہ شاد ہوجاتا ہوں تونے خود کہا […]