خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ

خدا کی مرضی کے ترجماں آپﷺ ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپﷺ خدا کی قدرت کا اک نشاں آپﷺ خدا کی رحمت کا گلستاں آپﷺ "​لسوف یعطیک”​ اتر رہا ہے حضور! تاکہ ہوں شادماں آپﷺ وہ راہ معراج بن رہی تھی پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپﷺ ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ ہیں […]

عکس روئے مصطفی سے ایسی زیبائی ملی

خاکداں روشن ہوا ذرے کو رعنائی ملی نعت گوئی سے مجھےایسی پذیرائی ملی عام سا تھا آدمی مجھ کو بھی اونچائی ملی سر زمین طیبہ میں جب آمد احمد ہوئی کھل اٹھا رنگ چمن پھولوں کو رعنائی ملی آپ کی نظر کرم سے آنکھ بینا ہو گئی آپ کے دست شفا سے جو مسیحائی ملی […]

نعتِ سرکار مرے دور کی پہچان بھی ہے

میری بخشش کا سرِ حشر یہ سامان بھی ہے میں نے فرقت میں حضوری کا مزا پایا ہے میرا اظہار، مرے درد کا درمان بھی ہے نعت سے مجھ کو سلیقہ ملا گویائی کا اپنے آئینِ عقیدت کا یہ اعلان بھی ہے اُن کے ناموس کی عظمت پہ تصدّق ہوں گے اپنے آقا سے غلاموں […]

ہر درد کی دوا ہے صلَ علیٰ محمد

تعویذ ہر بلا ہے صلَ علیٰ محمد محبوبِ کبریا ہے صلَ علیٰ محمد کیا نقشِ خوشنما ہے صلَ علیٰ محمد قربِ خدا ہو حاصل جنت میں ہو وہ داخل جس نے لکھا پڑھا ہے صلَ علیٰ محمد جنت مقام ہوگا دوزخ حرام ہوگا گر دل پہ لکھ لیا ہے صلَ علیٰ محمد اس کی نجات […]

ہے عرش پہ قوسین کی جا ، جائے محمد

رشکِ یدِ بیضا ہے کفِ پائے محمد عیسیٰ سے ہے بڑھ کر لبِ گویائے محمد یوسفؑ سے ہے بڑھ کر رُخِ زیبائے محمد والشّمس تھے رخسار تو واللیل تھیں زلفیں اِک نور کا سورہ تھا سراپائے محمد اندھیر ہوا کفر کا سب دور جہاں سے روشن ہوا عالم جو یہاں آئے محمد عصیاں سے بری […]

جم گیا ہے مری آنکھوں میں یہ نقشہ تیرا

پتلیاں سب کو دکھاتی ہیں تماشا تیرا تو اگر آئے تو رستے میں بچھا دوں آنکھیں دیکھتی رہتی ہیں آنکھیں مری رستہ تیرا اس کی قائل ہے خدائی جو ہے تیرا قائل وہ کسی کا بھی نہ ہوگا جو نہ ہوگا تیرا وہ سوا تجھ سے بھی تو اس کے سوا سب سے سوا ایک […]

درِ نبی پہ نظر، ہاتھ میں سبوۓ رسولؐ

گدا سے پوچھیے شانِ  گداۓ کوۓ رسولؐ ھے شمع شمع فروزاں، بہ فیضِ نورِ نبیؐ مہک گلوں میں ھے رقصاں بہ لطفِ  بوۓ رسولؐ خدا کو کیسے گوارا ھو آپ کی توھین ھے آبروۓ خدا اصلِ آبروۓ رسولؐ رھے جو ان سے گریزاں، خدا کا ھو نہ سکے محال، الفتِ حق ھے بے آرزوۓ رسول […]

ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

شاہِ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص چشمِ فلک نے دیکھا ہے، ایک نظارہ ایسا بھی عشقِ نبی نے کر دیا، ایک سیاہ فام خاص ختمِ رسل بھی ہیں وہی، وہ ہی امام انبیا ان کو سبھی رسولوں میں، بخشا گیا مقام خاص شہرِ نبی کی ساعتیں، لطف میں خلد سے فزوں راتیں […]

دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

نور حق کی تابش سے، روشن آپ کے عارض آپ کا حسیں پیکر، کائنات کا زیور نقرئی سراپا ہے، کندن آپ کے عارض رنگ، روشنی، خوشبو، پھول، تتلیاں، جگنو حسن کے حوالے ہیں، مخزن آپ کے عارض وہ بھی کیا زمانہ تھا، عاشقوں کے نینوں کو آٹھوں پہر دیتے تھے، درشن آپ کے عارض کاش […]

سرمایۂ جمال ہے طیبہ کے شہر میں

محبوب ذوالجلال ہے طیبہ کے شہر میں خوشبو ہو روشنی ہو ہوا ہو کہ زندگی ہر شے میں اعتدال ہے طیبہ کے شہر میں یارب یہاں کی خاک میں مل جائے میری خاک بس ایک ہی سوال ہے طیبہ کے شہر میں دل کتنے غم لیے ہوئے آیا تھا لیکن اب بیگانۂ ملال ہے طیبہ […]