جو جسم و جاں کے ساتھ ہے شہ رگ کے پاس ہے

سوچو تو اس کی ذات بعید از قیاس ہے دل کی نظر سے خالق دل پر نظر کریں اہل دل سے میری یہی التماس ہے ہر چیز سے عیاں ہیں وہ ہر چیز میں نہاں پتوں میں اس کا رنگ ہے پھولوں میں باس ہے دیتی ہے عقل ہفت حجابات کی خبر اور عشق کا […]

بے کیف ہے حیات ترے ذکر کے بغیر

بنتی نہیں ہے بات ترے ذکر کے بغیر بھولیں جو تیرا نام تو بگڑیں تمام کام ہے زندگی ممات ترے ذکر کے بغیر ہے موت بھی حیات تری یاد کے طفیل ہے دوپہر بھی رات ترے ذکر کے بغیر ہے روشنیِ دہر بھی تاریک تیرے بِن کیا نیل کیا فرات ترے ذکر کے بغیر سب […]

جس دل میں نور عشق ہے ذات الہ کا

اس کو نہیں ہے خوف کوئی ماسواہ کا اس کا تو ہر فقیر ہے دنیا کا تاجور ہر تاجور فقیر ہے اس بادشاہ کا ڈالی ہے اس نے دہر کو زنجیر وقت کی گویا ہے یہ جو سلسلہ شام و پگاہ کا شاہد ہے اس پہ گردش لیل و نہار بھی مختار ہے جہان کے […]

یا رب عظیم ہے تو

سب پر رحیم ہے تو تعریف تجھ کو زیبا توصیف میرا شیوہ آنکھوں سے تو چھپا ہے دل میں مگر بسا ہے پھولوں میں تیری خوشبو گُلشن میں بس تو ہی تو سورج میں نور تیرا ہر جا ظہور تیرا تو ہی بزرگ و برتر قادر ہر ایک شے پر خالق ہے آسماں کا مالک […]

تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا

مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دے میں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا اپنے افلاک سے میرے ادراک سے تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے […]

تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا

تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا […]

مرے رہنما نے کیا کیا نہیں معجزے دکھائے

کہیں سنگ ریزے بولے کہیں پیڑ چل کے آئے دنیائے خود غرض نےکیا کیا نہ ظلم ڈھائے پھر بھی مرے نبی ﷺ نے دستِ دُعا اٹھائے اس بزمِ مصطفیﷺ میں جو خلوصِ دل سے آئے پروانہ شفاعت ہمراہ لے کے جائے دو اور معجزے بھی میں سپردِ نعت کر دوں کبھی چاند کاٹ ڈالا کبھی […]

دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے

درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے میں بس یونہی تو نہیں آگیا ہوں محفل میں کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے جہانِ کن سے ادھر کیا تھا، کون جانتا ہے مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے ہزار شکر غلامانِ شاہِ بطحا میں شروع دن سے مری […]

میں تیرا فقیر ملنگ خدا

‏میں تیرا فقیر ملنگ خدا مجھے اپنے رنگ میں رنگ خدا ‏خوشبو کی طرح ہر چند رہوں تری مٹھی میں ہی بند رہوں تری یاد سے بہرہ مند رہوں گم تجھ میں تری سوگند رہوں ترا نور ترا آہنگ خدا مجھے اپنے رنگ میں رنگ خدا ‏تو دن میں ہے تو رات میں ہے ہر […]

خیال افروز ہے نام محمد

بہت افضل ہے پیغام محمد رہے گا تا ابد سرشار و بے خود ملا جس رند کو جام محمد دل و جاں کیوں نہ ہوں مرہون منت دل و جاں پر ہے اکرام محمد ہوا عرفان ہست و بود اس کو سنا جس نے پیغام محمد فراز زندگی کا ہے یہ زینا جسے کہتے ہیں […]