وہ محبوبِ خدا و انس و جاں ہیں
وہ مسجودِ ملائک بے گماں ہیں وہی ہیں وجہِ تخلیقاتِ عالم وہی فخرِ زماں، کون و مکاں ہیں
معلیٰ
وہ مسجودِ ملائک بے گماں ہیں وہی ہیں وجہِ تخلیقاتِ عالم وہی فخرِ زماں، کون و مکاں ہیں
ہیں محسن آپ انسانوں کے محبوبِ خدا ہیں حبیب کبریاؐ لاریب ہیں پیہم سدا ہیں ظفرؔ ننگے سروں پر آپؐ رحمت کی رِدا ہیں
یہاں عشاق نے ہر دم جبیں اپنی جھکائی ہے یہاں عشقِ حبیب کِبریا تقسیم ہوتا ہے ظفرؔ اُمڈی چلی آتی یہاں ساری خدائی ہے
قسم ہے شافعِ روزِ جزا کی محبت منفرد، ممتاز یکتا محبت مصطفیٰؐ سے ہے خدا کی
فضاؤں میں، مکان و لامکاں میں جبیں میری ہے اُنؐ کے آستاں پہ مری پرواز ہے ہفت آسماں میں
حقا کہ خداوند ہے تو لوح و قلم کا جس مسند عزت پہ کہ تو جلوہ نما ہے کیا تاب گزر ہووے تعقل کے قدم کا بستے ہیں ترے سائے میں سب شیخ و برہمن آباد ہے تجھ سے ہی تو گھر دَیر و حَرم کا ہے خوف اگر جی میں تو ہے تیرے غضب […]
جلوہ طراز اِدھر بھی تو ، روح نواز اُدھر بھی تو ایک نگاہ میںجلال، ایک نگاہ میں جمال منزل طور پر بھی تو، مسند عرش پر بھی تو عجز و نیاز بندگی تیری نوازشوں سے ہے حاکم ہر دعا بھی تو، بارگہ اثر بھی تو پردہء شب میں ہے نہاں، نورِ سحر میں ہے عیاں […]
فُرات چھیننے والو ! خُدا حُسَین کا ھے کوئی سدا نہیں روتا بچھڑنے والوں کو ثباتِ رسمِ عزا مُعجزہ حُسَین کا ھے ازل سے تا بہ ابد نُور کے نشاں دو ھیں اک آفتاب ھے، اک نقشِ پا حُسَین کا ھے جہاں بھی ذکر ھو، اشکوں کے گُل برستے ھیں یہ احترام نبی کا ھے […]
ہر وقت مدینے کی فضا دیکھ رہا ہوں اِک ذرۂ ناچیز پہ یہ اُنؐ کا کرم ہے میں کیا ہوں ظفرؔ اور میں کیا دیکھ رہا ہوں
غلامِ کم تریں منصب ہے میرا ظفرؔ درباں بنا کے اپنے در کا مجھے سرکارؐ نے اعزاز بخشا