اب زمانے سے کوئی شکوہء بیداد نہیں​

اب سوائے درِ اقدس مجھے کچھ یاد نہیں​ ​اللہ اللہ مدینے کے سفر کا عالم​ دشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں​ ​عالمِ حرص و ہوَس میں غمِ آقاؐ کے سوا​ سرخوشی کی کوئی صورت دلِ ناشاد نہیں ​ ​جب سے سرکارؐ نے بخشا ہے شعورِ توحید​ جز خدا کعبہء دل میں […]

خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم

مرسل داور خاص پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم نورمجسم، نیّر اعظم، سرور عالم، مونسِ آدم نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر، صلی اللہ علیہ وسلم فخر جہاں ہیں، عرش مکاں ہیں، شاہ شہاں ہیں، سیف زباں ہیں سب پہ عیاں ہیں آپ کے جوہر، صلی اللہ علیہ وسلم قبلہء عالم، کعبہ اعظم، سب سے مقدم […]

شاعر بنا ہوں مدحتِ خیرالبشر کو میں

"سمجھا ہوں دل پذیر متاعِ ہنر کو میں” چشمِ خیال میں ہیں مدینے کے بام و در دل میں بسا رہا ہوں بہشتِ نظر کو میں پہنچوں میں اُڑ کے ، در پہ بلائیں اگر حضورؐ تکلیفِ رہنمائی نہ دوں راہبر کو میں روزِ ازل ، خطِ شبِ اسرا ، فرازِ عرش ترتیب دے رہا […]

شکوہ گزارِ چرخ ستمگر نہیں ہوں میں ​

سرکاؐر کا کرم ہے کہ مضطر نہیں ہوں میں​ ​  شہرِ جمال میں بھی نہ اڑ پاؤں تیرے ساتھ​ موجِ ہوا ! اب ایسا بھی بے پر نہیں ہوں میں ​ ​​  طیبہ کے دشت و راغ بھی جنت بدوش ہیں ​ منّت پذیرِ گنبدِ بے در نہیں ہوں میں ​ ​​  صد شکر میں […]

نعتیہ رباعیات امیر مینائی

گذرے سرِ عرش جب جنابِ والا اللہ رے شوقِ دیدِ قدِ بالا طوبیٰ نے یہ سر اٹھا کے حسرت سے کہا مضمونِ قیامت گیا بالا بالا دل بزمِ محبت میں ادیب اپنا ہے عشاق میں کیا خوب نصیب اپنا ہے سب عشق مجازی ہیں حقیقی ہے یہ عشق اللہ کا محبوب حبیب اپنا ہے ہوں […]

فزوں تر عشقِ احمد مصطفیٰؐ ہو

کرم فرما زمانوں پر خدا ہو محبت ہو جو محبوبِ خداؐ سے خدا کی بندگی کا حق ادا ہو خدا کر دے عطا اٹھنے سے پہلے مری سرکارؐ کا دستِ دعا ہو مروّت، حلم ہو انساں کا شیوہ زباں پر لا الہ، صلِ علیٰ ہو حضورؐ اُمت مصائب میں گھری ہے نگہِ لطف و کرم، […]