جم گیا ہے مری آنکھوں میں یہ نقشہ تیرا

پتلیاں سب کو دکھاتی ہیں تماشا تیرا تو اگر آئے تو رستے میں بچھا دوں آنکھیں دیکھتی رہتی ہیں آنکھیں مری رستہ تیرا اس کی قائل ہے خدائی جو ہے تیرا قائل وہ کسی کا بھی نہ ہوگا جو نہ ہوگا تیرا وہ سوا تجھ سے بھی تو اس کے سوا سب سے سوا ایک […]

درِ نبی پہ نظر، ہاتھ میں سبوۓ رسولؐ

گدا سے پوچھیے شانِ  گداۓ کوۓ رسولؐ ھے شمع شمع فروزاں، بہ فیضِ نورِ نبیؐ مہک گلوں میں ھے رقصاں بہ لطفِ  بوۓ رسولؐ خدا کو کیسے گوارا ھو آپ کی توھین ھے آبروۓ خدا اصلِ آبروۓ رسولؐ رھے جو ان سے گریزاں، خدا کا ھو نہ سکے محال، الفتِ حق ھے بے آرزوۓ رسول […]

اپنی مخلوق پر نظر مولا!!

اپنی مخلوق پر نظر مولا تو کہ خالق ہے سب جہانوں کا دل پریشاں کبھی جو ہوتا ہے نام تیرا ہے حوصلہ دیتا ہاتھ تیرا ہے پشت پر میری کیا بگاڑے گا پھر کوئی میرا اپنے محبوب کے وسیلے مری سب خطائیں معاف کر دینا

مرے مولا کہتا رہوں سدا , تری شان جل جلالہ

مجھے کر عطا یہی سلسلہ , تری شان جل جلالہ تری قدرتوں کا شمار کیا , تری عظمتوں کا حساب کیا تو خدا ہے میرے حبیب کا , تری شان جل جلالہ یہ کرم ہے تیرا مرے خدا ، جو میں کہہ رہا ہوں یہ برملا میں ترا ہوں اور ہے تو مرا ، تری […]

ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

شاہِ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص چشمِ فلک نے دیکھا ہے، ایک نظارہ ایسا بھی عشقِ نبی نے کر دیا، ایک سیاہ فام خاص ختمِ رسل بھی ہیں وہی، وہ ہی امام انبیا ان کو سبھی رسولوں میں، بخشا گیا مقام خاص شہرِ نبی کی ساعتیں، لطف میں خلد سے فزوں راتیں […]

دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

نور حق کی تابش سے، روشن آپ کے عارض آپ کا حسیں پیکر، کائنات کا زیور نقرئی سراپا ہے، کندن آپ کے عارض رنگ، روشنی، خوشبو، پھول، تتلیاں، جگنو حسن کے حوالے ہیں، مخزن آپ کے عارض وہ بھی کیا زمانہ تھا، عاشقوں کے نینوں کو آٹھوں پہر دیتے تھے، درشن آپ کے عارض کاش […]

سرمایۂ جمال ہے طیبہ کے شہر میں

محبوب ذوالجلال ہے طیبہ کے شہر میں خوشبو ہو روشنی ہو ہوا ہو کہ زندگی ہر شے میں اعتدال ہے طیبہ کے شہر میں یارب یہاں کی خاک میں مل جائے میری خاک بس ایک ہی سوال ہے طیبہ کے شہر میں دل کتنے غم لیے ہوئے آیا تھا لیکن اب بیگانۂ ملال ہے طیبہ […]

واللّیل ضیائے زلفِ دوتا رخسار کا عالم کیا ہوگا

اے ذاتِ رسالت رُخ کے ترے انوار کا عالم کیا ہوگا جب عام کرم سرکار کا ہے بے دینوں پر گستاخوں پر اللہ غنی شیداوؔں پر پھر پیار کا عالم کیا ہوگا اے غیرتِ یوسف بن دیکھے جب تجھ کو نگائیں ڈھونڈتی ہیں اکثر یہ خیال آجاتا ہے دیدار کا عالم کیا ہوگا جب اُن […]

یا رب ترے محبوب کا جلوا نظر آئے

اس نورِ مجسم کا سراپا نظر آئے اے کاش کبھی ایسا بھی ہو خواب میں میرے ہوں جس کی غلامی میں وہ آقا نظر آئے روشن رہیں آنکھیں یہ مری بعدِ فنا بھی گر وقتِ نزع وہ شہِ والا نظر آئے تا حشر مری قبر میں ہو جائے اجالا مرقد میں جو ان کا رُخ […]

دلوں میں عشق احمد کو بسائے ایسی مدحت ہو

ادب کا منصبِ اعلیٰ دلائے ایسی مدحت ہو عطا حسنِ ارادت ہو، بصیرت بھی ملے مجھ کو سبق سیرت کا جو ازبر کرائے ایسی مدحت ہو سلیقہ مجھ کو بھی حسنِ بیاں کا دے مرے مولا حریمِ حرف میں خوشبو بسائے ایسی مدحت ہو میں کھو جاتی ہوں اکثر یادِ طیبہ میں‘ مرے مولا رسائی […]