یہی درد ہے میری زندگی کہ عطائے عشقِ رسول ہے

جسے تم سمجھتے ہو خار ہے یہ سدا بہار کا پھول ہے سفرِ حبیب کی رفعتیں یہ لطافتیں یہ نظافتیں ہوئی مس نہ پائے رسول سے کہ یہ کہکشاں بھی تو دھول ہے نہ ہے رنگ عشقِ رسول کا نہ مہک ہے یادِ حبیب کی بھلا ایسے دل کو میں دل کہوں کہ یہ ایک […]

اَزل سے یہی ایک سودا ہے سر میں

تجھے دیکھ لوں، تجھ کو بھر لُوں نظر میں زمیں کی طرح میرا سر گھومتا ہے کہاں طاقتِ حمدِ باری بشر میں مجھے جسم بخشا، مجھے روح بخشی اُجالا کیا تنگ، تاریک گھر میں یہاں جو بھی شے ہے، کمال اُس کے طے ہے ہوا باندھ دی ہے پرندے کے پر میں عجب نعمتیں شب […]

دارالاماں یہی ہے حریمِ خدا کے بعد

ہم کس کے در پہ جائیں درِ مصطفیٰ کے بعد پُر نور کتنا خاکِ مدینہ سے دل ہوا آئینہ کیسا صاف ہوا ہے جلِا کے بعد روزِ جزا سے قبل شفاعت کریں گے آپ جنّت بھی آپ بخشیں گے روزِ جزا کے بعد طیبہ ہے اس سخی دو عالم کا گھر جہاں خالی کوئی فقیر […]

سرکار سے اُمیدِ نظر لے کے چلا ہوں

دیکھو تو نیا زادِ سفر لے کے چلا ہوں اُن کو بھی دکھا دوں دلِ مضطر کی میں حالت بے تاب ہتھیلی پہ جگر لے کے چلا ہوں اب خواہشِ نفسانی مجھے روکے گی کیسے میں سیرتِ آقا سے اثر لے کے چلا ہوں پھر لوٹ کے آنے کا ارادہ نہیں میرا ساتھ اپنے دل […]

نہ تھے ارض وسما پہلے نہ تھے شمس وقمر پہلے

نہ تھے ارض و سما پہلے نہ تھے شمس و قمر پہلے خدا کے بعد تھا نورِ شہِ جن و بشر پہلے نبی جتنے بھی آئے حضرت آدم سے عیسیٰ تک سبھی نے دی شہِ بطحا کے آنے کی خبر پہلے کف بوجہل میں کس نے گواہی دی رسالت کی کبھی گویا ہوئے تھے اس […]

تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسول

بر آئیں میرے دل کے بھِی ارمان یا رسول کیوں دل سے میں فدا نہ کروں جان یا رسول رہتے ہیں اس میں آپ کے ارمان یا رسول کشتہ ہوں روئے پاک کا نکلوں جو قبر سے جاری میری زباں پہ ہو قرآن یا رسول دنیا سے اور کچھ نہیں مطلوب ہے مجھے لے جاوں […]

الہیٰ ! جب سے تجھ سے رابطہ ہے

سکوں قلب و نظر کو مل گیا ہے مرا ایماں ہے ، تُو واحد ہے یا رب نبی تیرا محمد مصطفےٰ ہے شفیع المذنبیں تیرا نبی ہے خطا کاروں کو مژدہ جاںفزا ہے تُو ہی معبود ہے ، مسجود ہے تُو تُو ہی خالق ہے ، مالک ہے ، خدا ہے عبادت ہے تری مقصود […]

مصیبت میں پڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا

ترے در پر کھڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا ہمارے حق میں یہ نعمت ہی کافی ہے کہ ہم بندے ترے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا مدد فرما ، مدد فرما ، مدد فرما مصیبت میں گھرے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا وسیلہ پیارے پیغمبر کا لائے ہیں لئے کاسہ کھڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا ترے در کے […]

زباں پر اے خوشا صل علی یہ کس کا نام آیا

کہ میرے نام جبریل امیں لے کر سلام آیا محمدﷺ جان عالم ، فخر عالم، ھادی اکرم امام الانبیاء خیر البشر پیغمبر اعظم محمدﷺ وہ جمال اولیں وہ پیکر نوری محمدﷺ کاشف سر ظہور و رمز مستوری محمدﷺ صاحب خلق عظیم و ناشر حکمت محمدﷺ مصدر فیض عمیم و شافع امت بہ صورت نور سبحانی […]

اک چشمِ کرم ، شاہِ اُمم ، سیّدِ لولاک !

!اک چشمِ کرم ، شاہِ اُمم ، سیّدِ لولاک !آئے ہیں بڑی دور سے ہم سیّدِ لولاک ہیں زیرِ نگیں آپ کے سب ارض و سماوات !اے شاہِ عرب ، شاہِ عجم ، سیّدِ لولاک اللہ کے بعد آپ کا رتبہ ہے مسلّم !اے خیرِ رُسُل ، خیرِ اُمم ، سیّدِ لولاک تاریکی نے ظلمت […]